کاسب شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاسب شریف پاکستان پنجاب کے ضلع گجرات کا ایک اہم گاؤں ہے۔ یہاں دو سرکاری پرائمری اسکول ہیں۔ ایک لڑکوں کا اور ایک لڑکیوں کے لیے ہے۔ یہاں 90 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔ یہ گاؤں لجپال روڈ براستہ ٹانڈہ روڈ پر واقع ہے۔ یہاں 85 فی صد جاٹ خاندان رہتے ہیں۔ کاسب شریف کے شمال میں وجید جنوب میں مہروکوٹ مشرق میں میونوال اور مغرب میں چک کمالہ واقعہ ہے۔ گاؤں کو 6 طرف سے راستے ملتے ہیں۔ گاؤں میں شرح خواندگی 80 فیصد ہے۔

یہاں کی آب و ہوا معتدل ہے۔ موسم گرما کے عروج پر درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک تجاوز کر جاتا ہے لیکن آزاد کشمیر کے پہاڑوں سے قربت ہونے کی وجہ سے یہاں گرمی نسبتاً کم ہے۔ سردیوں میں کم از کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ سے گر جاتا ہے۔ کاسب شریف میں اوسط بارش 67 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔