مندرجات کا رخ کریں

کاٹلینا (ڈرامہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاٹلین یا کاٹلینا ہنریک ابسن کا اولین ناٹک ہے۔ اس کو1848–49 کے موسم سرما میں لکھا گیا تھا [1] اور پہلی بار 3 دسمبر 1881ء کو ابسن کے نام سے نیا ٹیٹرن (نیا تھیٹر)، اسٹاک ہوم ، سویڈن میں پیش کیا گیا ۔

قومی اقتصادی بحران کے دوران اپنے والد کے معاشی زوال کے بعد روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل کے لیے ابسن فارماسسٹ اپرنٹس کی حیثیت سے گریمسٹڈ گ‏ئے۔ وہاں انھوں نے خود کو یونیورسٹی کے لیے تیارکرنے کے ساتھ ساتھ شاعری کی مختلف اقسام پر طبع آزمائی بھی کی۔ حصول علم کے زمانے میں کاٹلینا کی تقریروں اور منتخب کاٹلینا کے خلاف سسرو کے خطابات اور جمہوریہ کا تختہ الٹنے کی ان کی سازش سے جذباتی طور پر متاثر ہوئے۔ ابسن اپنی ادبی کاوشوں کے لیے اس سازش کنندہ کو اپنا موضوع بنایا اور اس طرح انھوں نے 1849 میں کاٹلینا کی تکمیل کی۔ ابسن نے دوسرے ایڈیشن (1875) کے پیش لفظ میں اعتراف کیا ہے ہے کہ کیا کہ وہ یورپ کی عصری سیاسی صورت حال سے بہت متاثر تھے اور یہ کہ انھوں نے ہیبسبرگ سلطنت کے خلاف میگیار بغاوت کی حمایت کی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ کاٹلینا کا معاملہ ان کے لیے دچسپی کا باعث تھا۔ [1]


اس تاریخی ڈراے کا ہیرو رومن لوسیس کاٹلینا ہے، جو تاریخی کاٹلینا پر مبنی ہے۔ دو عورتوں، اپنی بیوی اورلیا اور ویسٹل ورجن فوریا کے بیچ وہ پھنس گیا ہے۔ یہ ڈراما اگرچہ ابسن کے بہتریں ڈرامون میں شامل نہیں ہے، تاہم ان کے بعد کے ڈراموں کے بہت سارے مضامین کی بازگشت اس میں سنائی دیتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Prologue to the second edition by Henrik Ibsen, Henrik Ibsens skrifter, Universitetet i Oslo. www.ibsen.net - 2005