کتلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کتلہ (ganglion)، سے مراد عام طور پر عصبی خلیات کے اجسام خلوی (cell bodies) کے ایک گروہ سے ہوتی ہے جو مرکزی عصبی نظام سے باہر پایا جاتا ہے اور اجسام خلوی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ہی ان میں dendrite کی موجودگی بھی پائی جاتی ہے۔ ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ بعض اوقات اس اصطلاح کو دماغ اور یا نخاغی طناب (spinal cord) میں پائے جانے والے مرکزوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کتلہ کی جمع کتلان کی جاتی ہے اور انگریزی میں ganglia اس کی جمع کی جاتی ہے۔