کثیر خلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

کثیر خلوی جاندار ایسے جاندار ہوتے ہیں کہ جن کا جسم متعدد خلیات سے ملکر بنا ہوتا ہے، ان کو انگریزی میں ملٹی سیلولر کہا جاتا ہے اور انکی عام مثالوں میں تمام آنکھ سے نظر آنے والے بڑے جاندار جیسے انسان ، گاۓ ، نیم وغیرہ شامل ہیں۔ ان جانداروں میں مخصوص افعال انجام دینے کیلیۓ خلیات بھی مخصوص انداز میں ترتیب پاتے ہیں مثال کے طور پر حیوانات میں سانس کے نظام کے خلیات، گردوں کے نظام کے خلیات اور دماغ کے نظام کے خلیات وغیرہ پھر ان نظاموں کے خلیات میں بھی ذیلی مخصوص افعالی خلیات کے گروہ ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ کثیر خلوی جانداروں میں متمایزہ خلیات (differentiated cells) پائے جاتے ہیں۔