کلر کہار موٹر وے حادثہ 2023ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلر کہارموٹروے حادثہ، ایک بس حادثہ جو کلر کہار، پنجاب، پاکستان میں پیش آیا۔ یہ حادثہ چکوال کے نزدیک کلرکہار میں 19 فروری 2023ء بروز اتوار کی رات کو پیش آیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی جب کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ مقامی پولیس کے مطابق بس میں باراتی سوار تھے۔ بس کلر کہار سالٹ رینج کے مقام پر بریک فیل ہو جانے کے باعث بے قابو ہو گئی اور حفاظتی رکاوٹیں توڑتی ہوئی سڑک کی دوسری جانب لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں بس سمیت تین گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔ جس کے نیتجے میں تقریباً 80 سے زائد مسافر متاثر ہوئے جن میں سے بس ڈرائیور سمیت 14 افراد کی موقع پر ہی ہلاکت جبکہ 64 سے زائد زخمی ہوئے۔[1]

  1. https://www.bbc.com/urdu/articles/cy05vre9zzno  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)