کنڈیشن
Appearance
لفظ condition سائنسی مضامین میں دو خاصے مختلف مفاہیم میں آتا ہے؛ 1۔ شرط یا قید اور 2۔ کیفیت یا حالت۔ اس بنیادی لفظ سے پھر متعدد اضافی الفاظ بنالیے جاتے ہیں، مندرجہ ذیل جدول میں ان انگریزی الفاظ کو اردو متبادلات کے ساتھ درج کیا جا رہا ہے تاکہ کسی سائنسی مضمون کی تحریر میں کوئی ابہام نا پیش آنے پائے۔
انگریزی | اردو_کے _متبالات | وضاحت |
condition | شرط | شرط سے مراد کسی ایک بات یا چیز کے لیے مطلوب کوئی دوسری بات یا چیز کی لی جاتی ہے |
condition | کیفیت / یکیف | دونوں کیف (حالت) سے بنے الفاظ ہیں۔ یکیف کا تلفظ ؛ یُکی + یَف ادا کیا جاتا ہے |
conditional | مشروط | جیسے ریاضیات میں مشروط احتمال اور طب میں مشروط طفرہ |
conditioned | مشروط | یعنی حالتِ شریطہ |
conditional | مُکَیَّف | یعنی کوئی پیدا شدہ کیفیت یا حالت۔ مُكَيَّف کا تلفظ ؛ مُکَی + یَف، یعنی ی پر زبر کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے |
conditioner | مُکَیِّف | یعنی کوئی کیفیت یا حالت پیدا کرنے والا۔ یہاں بالائی اندراج سے افتراق لازم ہے، اس کا تلفظ مُکَی + یِف، یعنی ی پر زیر کے ساتھ ادا ہوتا ہے |
conditioning | شرطی / اشراط | یعنی کسی شرط کا نفاذ |
conditioning | تَکيَیُّف | تَکيَیُّف کا تلفظ ؛ تَکی + یُف ادا کیا جاتا ہے |