کوریزون اکینو

فلپائن کی سابق صدر . ایشیا کی پہلی خاتون صدر۔ 25 جنوری 1933 کو پیدا ہوئیں۔ اکینو اپنے خاوند معروف سینیٹر بینینو اکینو کے قتل کے بعد سیاست میں آئی جو اس وقت صدارت کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے تھے۔ سینیٹر اکینو اس وقت تک صدر مارکوس کی جانب سے مارشل لاء لگائے جانے کے بعد سات سال جیل میں گزار چکے تھے۔ قید میں باہر کی دنیا سے ان کا واحد رابطہ ان کی اہلیہ اکینو ہی تھیں۔ بیگم اکینو انیس سو چھیاسی میں ’عوامی طاقت‘ کے بل بوتے پر سابق آمر فرڈیننڈ مارکوس کی آمریت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ انیس سو چھیاسی میں انتخابات جیتنے کے بعد انتہائی مشکل حالات میں ملک کا نظام سنبھالا۔ چھ سالہ دور حکومت کے دوران بغاوتوں کا اور عوامی سطح پر مایوسی کا ان کوسامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے ملک کو جمہوریت کی راہ پر ڈال دیا۔ یکم اگست 2009 کو کینسر کے مرض کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔
- 1933ء کی پیدائشیں
- 2009ء کی وفیات
- اموات بسبب قولومستقیمی سرطان
- خواتین سربراہ حکومت
- خواتین سربراہ ریاست
- خواتین صدور
- ریمن میگسیس اعزاز یافتہ گان
- سرد جنگ کے رہنما
- شخصیات بلحاظ کاہامپانگان نسب
- فلپائن میں سرطان سے اموات
- فلپائنی جمہوری فعالیت پسند
- فلپائنی سیاستدان
- فلپائنی سیاسی خواتین
- فلپائنی شخصیات
- فلپائنی صدور
- فلپائنی فعالیت پسند برائے انسانی حقوق
- فلپائنی رومن کیتھولک
- بیسویں صدی کی فلپائنی خواتین سیاست دان
- بیسویں صدی کی خواتین حکمران
- ٹائم (رسالہ) کی سال کی شخصیت