کومل میر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کومل میر

معلومات شخصیت
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2019–تاحال
وجہ شہرت رامین ان عہد وفا
کارہائے نمایاں
  • ریشم گلی کی حسینہ
  • بے نام
  • بادشاہ بیگم
  • قلندر

کومل میر (پیدائش 17 جون 1998) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔ [1] وہ مومنہ درید اور آئی ایس پی آر کے عہد وفا میں رامین کے معاون کردار کو پیش کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی دیگر نمائشوں میں ریشم گلی کی حسینہ, بے نام, بادشاہ بیگم اور قلندر شامل ہیں۔ وہ اپنے فن کے اظہار کے لیے قطعاً اپنی خوبصورتی ہر انحصار نہیں کرتی۔

کومل میر نے 2019ء میں اپنے فنی کیریئر کو ہم ٹی وی کے سیریل لوگ کیا کہیں گے سے شروع کیا جس میں شزا جاوید کا رول اس نے بہت خوبی سے نبھایا[2] اس ڈرامے میں وہ مشعل کی بہترین دوست اور ارسل کی دوسری بیوی کے کردار میں نظر آئیں۔ اسی سال انھیں حسنہ کے کردار کے لیے چنا گیا جو ڈراما سیریز ریشم جلی کی حسنہ کا مرکزی کردار تھا[3] ہم ٹی وی کے پلیٹ فارم سے اس سیریل کی کامیابی میں کومل کے لیے کامیابیوں کے نئے در کھول دیے۔ عہد وفا میں رامین کا کردار ادا کرتے ہوئے اسے قطعاً اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ ابھی وہ اپنے فنی کیریئر کے پہلے سال میں ہی ہے۔ 2020ء میں قربتیں (زمل)، 2021ء میں وفا بے مول میں (ہانیہ) اور 2021-22ء میں بے نام میں (عائزہ) کا کردار اس کی ملی جلی کارکردگی کا آئینہ دار تھا۔ 2022ء میں بادشاہ بیگم (روشن آرائ)، وحشی (ثوبیہ) اور قلندر میں (در عدن) کے طور پر س نے ٹی وی ناظریں کی وسیع پیمانے پر پسندیدگی سمیٹی اور انھوں نے خود سے منسوب توقعات پر پورا اترنے کی سعی کی اور اس کا ابھی یہ فنی سفر جاری ہے اور وہ ان ڈراموں میں اپنے رول کو بخوبی نبھا رہی ہے۔جس میں ہم۔ٹی وی انٹرٹینمنٹ اور جیو ٹی وی کے مخے لف ہراجیکٹس شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Sumiya (2021-10-25)۔ "Komal Meer Biography, Age, Family, Husband, Siblings, Dramas"۔ Mag Pakistan (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  2. https://en.wikipedia.org/wiki/Log_Kia_Kahengay
  3. https://en.wikipedia.org/wiki/Resham_Gali_Ki_Husna