کٹھل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
درخت پر لگے ہوئے کٹھل
کٹا ہوا کٹھل
کٹھل کی جسامت کا مظاہرہ

کٹھل یا کٹہل (بنگلہ: কাঁঠাল، ہندی: कटहल) شہتوت کے خاندان کا ایک درخت ہے جس کا اصل وطن جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا ہے۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی پھل ہے۔ اس علاقے کے علاوہ یہ مشرقی افریقہ کے ممالک یوگنڈا اور ماریشس اور برازیل میں بھی پیدا ہوتا ہے۔ یہ کسی درخت پر لگنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پھل ہے۔ عمومی طور پر ایک پھل 36 کلوگرام تک وزنی ہوتا ہے جس کی لمبائی 36 انچ اور قطر 20 انچ تک ہوتا ہے۔

جنوبی بھارت یعنی دکن کے علاقے کے اردو طبقے میں اِسے پَھنَس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کچا (unripe) کٹھل سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، انڈونیشیا، کمبوڈیا اور ویتنام کے کھانوں میں کچا کٹھل کافی استعمال ہوتا ہے۔

پکے (ripe) ہوئے کٹھل میں سے میٹھے پیلے رنگ کے کوئے نکلتے ہیں جنھیں دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔ اسے ڈبوں میں محفوظ کرکے برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]