مندرجات کا رخ کریں

پیالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کپ سے رجوع مکرر)
چائے کے لیے استعمال ہونے والا ایک کوب جو اپنی پرچ پر رکھا ہوا ہے اور پیندے کی جانب تنگ ہے

پیالی یا پیالہ (cup) ایک ایسا چھوٹا ظرف ہوتا ہے جس میں پانی سمیت کوئی بھی مشروب پینے کی خاطر ڈال کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ عام طور پر کوب کے جسم کی دیوار پر کسی ایک جانب یا دونوں جانب گرفت میں لینے کے لیے دستہ یا کنڈی نما ساخت بھی لگی ہوئی ہوتی ہے۔ تاریخی طور پر کوب کسی بھی ایسے ظرف کو کہا جا سکتا ہے کہ جو منہ کی جانب پیندے کی نسبت تنگ ہو لیکن آج کل کوب عام طور پر سیدھی دیواروں والے (جام یا glass نما) بھی ہوتے ہیں جبکہ آرائشی کوب جو بکثرت چائے کی خاطر مستعمل ہیں وہ اپنی ساخت میں پیندے کی جانب تنگ اور منہ کی جانب کشادہ ہوا کرتے ہیں۔ کوب کا لفظ عربی زبان سے اردو میں آیا ہے اور اردو لغات میں اپنا اندراج رکھتا ہے؛ کوب کے علاوہ بھی اسی قسم کی ملتی جلتی ساخت رکھنے والے ظروف کے لیے اردو میں متعدد الفاظ پائے جاتے ہیں جن میں کوب کے نزدیک ترین، بادیا اور قدح کے الفاظ ہیں۔