کپلر سیارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سیارے کا نام: کپلر 186492

فاصلہ :

(151±18 0.478±0.055 M 


ماس: 0.472±0.052R
رداس: 3788±54

درجہء حرارت:(کیلون میں)3788±54


مادیت: Fe/H] -0.28±0.10]
طبعیاتی خصوصیات:1.11±0.14, 1.13–1.17 R
رداس: (+0.06, −0.04)
سٹیلر فلکس: 0.32

دریافت
تاریخِ دریافت: 17اپریل 2014

طریقہ ء دریافت: ٹرانزٹ


جائے دریافت: کیپلر سپیس آبزرویشن
دریافت ریفرنس: اشاعت ِ موضوع]]

تعارف[ترمیم]

کپلر سیارے کو کپلر 186 فے بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اپنے سسٹم کے ایک سرخ رنگت ستارے ڈوارف کپلر 186 فے کے گرد گردش کرتا ہے۔ اس سیارے کا زمین سے فاصلہ 490 نوری سال ہے۔[1] یہ اب تک دریافت کیا گیا پہلا ایسا سیارہ ہے جو تقریباََ زمین کے رداس کے برابر سائز رکھتا ہے اور قابلَ سکونت خلا میں پایا جاتا ہے۔ ناسا کے کیپلر سپیس کرافٹ نے اسے ٹرانزٹ میتھڈ کے ذریعے سے دریافت کیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نظام میں چار اور سیارے بھی پائے جاتے ہیں اور وہ تمام زمین سے کچھ بڑے ہیں۔ اس کھوج میں تین سال کا عرصہ لگا اور 19 مارچ 2014 میں ناسا نے ایک کانفریس میں اس دریافت کو پیش کیا اور اس طرح یہ میڈیا کے توسط سے منظرِ عام پر آیا۔ 17 اپریل 2014 کو مکمل اعلان ایک جریدے “سائنس“ کے ذریعے کیا گیا۔

گردش اور قابلَ سکونت خلا[ترمیم]

کپلر سیارے کا ایک سال 129.9 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کے گردشی مدار کا موازنہ مرکری سیارے سے کیا جاتا ہے۔ یہ سیارہ اپنے سسٹم میں ایسے ہی مقام پر ہے جیسے نظامِ شمسی میں مریخ کا مقام۔ زمین جس لمحے سورج سے 88 فیصد روشنی جذب کرتی ہے، اسی لمحے کپلر اپنے ستارے سے 32 فیصد روشنی جذب کرتا ہے۔

ماس، کثا فت اورساخت[ترمیم]

مشاہدات سے اب تک کپلر سیارے کے رداس اور اس کے مرکزی ستارے تک کے فاصلے کے تناسب کا تعین کیا جا سکا ہے۔ یہ تناست 0.021 معلوم کیا گیا ہے اور اس کے مطابقت سے سیاریاتی رداس زمین سے 1.11±0.14 کے سائز کا ہے۔ لہذا کپلر سیارہ زمین کے مقابلے میں تقریباََ گیارہ فیصد بڑا ہے۔

کپلر چٹانوں پر مشتمل سیارہ ہو سکتا ہے اور ماہرینِ فلکیات کا یہ بھی اندازہ ہے کہ یہاں سمندر کی موجودگی کا بھی خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سیارے کا ایٹماسفیئر یعنی آب و ہوا کی پٹی کافی موٹی ہے۔ سرخ ڈوارف ستارے سے شدید الٹرا وائلٹ کی طاقت ور لہریں خارج ہو کر اس سیارے میں منتقل ہوتی ہیں۔ ]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Quintana, E. V.; Barclay, T.; Raymond, S. N.; Rowe, J. F.; Bolmont, E.; Caldwell, D. A.; Howell, S. B.; Kane, S. R.; Huber, D.; Crepp, J. R.; Lissauer, J. J.; Ciardi, D. R.; Coughlin, J. L.; Everett, M. E.; Henze, C. E.; Horch, E.; Isaacson, H.; Ford, E. B.; Adams, F. C.; Still, M.; Hunter, R. C.; Quarles, B.; Selsis, F. (2014-04-18). "An Earth-Sized Planet in the Habitable Zone of a Cool Star". Science 344 (6181): 277–280. arXiv:1404.5667. doi:10.1126/science.1249403. edit "Free version" (PDF). Archived (PDF) from the original on 2014-04-18.