کڑاہ پرشاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کڑاہ پرشاد

سکھ مت میں ، کڑاہ پرشاد ایک قسم کا ثابت گندم کے آٹا کا حلوا ہے جس میں ٹابت گندم کے آٹے ، شفاف مکھن اور چینی کے برابر حصے ہوتے ہیں۔یہ لفظ کڑاہ یعنی کڑاہا(بڑی کڑاہی) اور پرشاد یعنی نیاز سے مل کر بنا ہے[1] یہ گوردوارے میں دربار صاحب کے تمام زائرین کو پیش کیا جاتا ہے۔ یہ گورمت سیمینار کے شرکاء کے لیے ایک سوغات کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ انسانیت اور احترام کی علامت کے طور پر، زائرین دو زانو بیٹھ کر ہاتھوں کو جوڑ کر اٹھاتے ہیں اور کرہ وصول کرتے ہیں۔

اس کھانے کی پیش کش اور وصولی آداب مہمان نوازی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس میں مردوں اور عورتوں کی مساوات پر زور دینے کے لیے اس میں ثابت گندم کا آٹا ،شفاف مکھن اور چینی کی ایک ہی مقدار استعمال ہوتی ہے۔ سیوادار ایک ہی پیالے میں سے ہر ایک کو برابر حصوں میں پیش کرتا ہے۔[2] ۔کرہ پرساد ایک مقدس کھانا ہے ،اگر اسے قبول نہیں کیا جاتا ہے تو اس کی ترجمانی کچھ سکھوں کے نزدیک توہین کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ کرہ امرت سنچار کی ابتدائی تقریب میں بالکل آخر میں دیا جاتا ہے جہاں اسے سب کے درمیان برابر بانٹ دیا جاتا ہے۔ یہ ایک علامت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب برابر ہیں۔

گوردوارہ وہ جگہ ہے جہاں سکھ پوجا کرنے جاتے ہیں۔ [3] گردوارے کسی بھی جسامت یا شکل کا ہو سکتا ہے ، لیکن ایک چیز جو ان کے پاس ہمیشہ ہوتی ہے وہ ایک کچن یا لنگر ہے ۔ لوگ وہاں کھانے کے لیے جا سکتے ہیں اور یہاں تک کہ رات کو آرام بھی کرسکتے ہیں۔ یہاں ہر روز کھانا تیار کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کھاناسکیں ،کھانا ہمیشہ مفت ہوتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Karah Prashad"۔ Religions in Minnesota (بزبان انگریزی)۔ 15 November 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2020 
  2. "What Is Prashad in Sikhism?"۔ Learn Religions (بزبان انگریزی)۔ 20 February 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020 
  3. "Gurdwaras in Sikhism"۔ Sikhs.Org (بزبان انگریزی)۔ 12 February 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2020