کیسی ڈی سینٹیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیسی ڈی سینٹیس
(انگریزی میں: Casey DeSantis ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل= DeSantis in 2019
تفصیل= DeSantis in 2019

Ann Scott
 
معلومات شخصیت
پیدائش 26 جون 1980ء (44 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زیئنزویل، اوہائیو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش Florida Governor's Mansion
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ریپبلکن پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 3
عملی زندگی
تعليم College of Charleston (بی ایس سی)
پیشہ ٹیلی ویژن میزبان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جل کیسی ڈی سینٹیس ( پیدائش 26 جون 1980ء) امریکی سابق نیوز جرنلسٹ، ٹیلی ویژن شو کی میزبان اور گورنر رون ڈی سینٹیس کی اہلیہ اور فلوریڈا کی موجودہ خاتون اول ہیں۔ [2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

جِل کیسی بلیک 26 جون 1980 ءکو ٹرائے، اوہائیو میں پیدا ہوئیں، [3] ان کے والد رابرٹ بلیک جو ایک ماہر امراض چشم اور ریاستہائے متحدہ کی فضائیہ کے سابق افسر اور ان کی والدہ جین کیپونیگرو، ایک سپیچ پیتھالوجسٹ [4] اور ایک سسلین تارکین وطن کی بیٹی تھیں۔

کیسی ڈی سینٹیس نے کالج آف چارلسٹن سے گریجویشن کیا، جہاں اس نے فرانسیسی میں اور معاشیات میں بیچلر آف سائنس کی ڈگر ی حاصل کی۔

کیریئر[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

اپنے کیریئر کے شروع میں ڈی سینٹیس نے گولف چینل کے پروگرام آن دی ٹی اور پی جی اے ٹور ٹوڈے کی میزبانی کی۔ وہ ایک مقامی نیوز کاسٹر اور ڈبلیو جے ایکس ٹی کے لیے بھی اینکر تھیں، جو جیکسن ویل، فلوریڈا میں ایک آزاد اسٹیشن ہے۔ وہ وہاں کئی عہدوں پر فائز رہیں جن میں جنرل اسائنمنٹ رپورٹر، مارننگ اینکر اور پولیس رپورٹروغیرہ شامل ہیں۔ کیسی ڈی سینٹیس نے سی این این کے لیے بھی خصوصی رپورٹس کیں۔ [2]

2014 ءمیں اس نے اپنا ٹی وی پروگرام دی چیٹ شروع کا ج ا یک گھنٹہ طویل راؤنڈ ٹیبل پینل ڈسکشن ٹاک شو تھا جو Tegna کے جیکسن ویل اسٹیشنوں WTLV (NBC) اور WJXX (ABC) پر نشر ہوتا تھا۔ [2] ڈی سینٹیس نے روزانہ مقامی ٹاک شو فرسٹ کوسٹ لیونگ کے ساتھ ساتھ کاروباریوں کے بارے میں ہفتہ وار The American Dream پروگرام کی میزبانی بھی کی۔ ڈی سینٹیس نے ہائی اسکول کے فٹ بال کھلاڑی جے ٹی ٹاؤن سینڈ کے بارے میں ٹیلی ویژن دستاویزی فلم چیمپیئن دی جے ٹی ٹاؤن سینڈ اسٹوری لکھی اور تیار کی۔ [5] اس نے علاقائی سن کوسٹ ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ [2]

2018ء میں فلوریڈا پولیٹکس نے کیسی ڈی سینٹیس کو "جیکسن ویل ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پہچانے جانے والے چہروں میں سے ایک کہا۔ [6]

فلوریڈا کی خاتون اول[ترمیم]

ڈی سینٹیس اور میلانیا ٹرمپ

فروری 2019 ءمیں کیسی ڈی سینٹیس نے ہمت، عزم اور خدمت کے لیے خاتون اول کا تمغا قائم کیا۔ [7] اس کے فوراً بعدڈی سینٹیس نے فلوریڈا کے 2019ء کے بلیک ہسٹری مہینے کی تھیم کا اعلان "سلیبریٹنگ پبلک سروس" کے طور پر کیا جہاں اس نے اور گورنر نے فلوریڈا کے بلیک ہسٹری کے مہینے کے طلبہ کے مقابلوں کے فاتحین اور گورنر کی مینشن میں ایکسی لینس ان ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا۔

ڈی سینٹیس نے ریڈ ٹائیڈ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ریکوری ریڈ فش ریلیز میں حصہ لیا۔ "میں نے فلوریڈا میں ان لوگوں سے سنا ہے جو سمجھتے ہیں کہ ہمارا پانی ہمارے خاندانوں، مہمانوں اور معیشت کے لیے محفوظ ہونا چاہیے۔" [8] ڈی سینٹیس نے وینزویلاکے سمندری طوفان سے نجات کے سیشنز کی میزبانی بھی کی ہے۔ [7]

اگست 2019ء میں ڈی سینٹیس نے فلوریڈا کے بچوں اور نوجوانوں کی کابینہ کے پہلے اجلاس کی بطور صدر صدارت کی۔ [9]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ڈی سینٹیس کی ملاقات نیول اسٹیشنگولف کورس پر ایک نیول افسر رون ڈی سینٹیس سے ہوئی۔ انھوں نے ایک دوسرے پسند کیا ور بالآخر 26 ستمبر 2009ء کو شادی کی [10] ان کے ایک ساتھ تین ٹرپلیٹ بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے۔

4 اکتوبر 2021ء کواس کے شوہر نے اعلان کیا کہ کیسی ڈی سینٹیس میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ علاج کرانے کے بعد 3 مارچ 2022ء کو ڈی سینٹیس نے کہا کہ وہ کینسر سے پاک ہیں۔ [11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Jill Casey Desantis's Florida Voter Registration"۔ VoterRecords.com 
  2. ^ ا ب پ ت "Casey Black DeSantis"۔ firstcoastnews.com۔ June 17, 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ July 25, 2022 
  3. Ron DeSantis (June 26, 2020)۔ "I want to wish my beautiful wife..."۔ Facebook۔ اخذ شدہ بتاریخ October 5, 2021 
  4. Who is Casey DeSantis?
  5. "JT's Story"۔ اخذ شدہ بتاریخ August 29, 2022 
  6. A. G. Gancarski (July 30, 2018)۔ "Casey DeSantis humorously portrays hubby as family man in new Governor's race ad"۔ Florida Politics۔ June 27, 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. ^ ا ب Capitol News Service (April 2, 2019)۔ "Governor appoints first lady to Children and Youth Cabinet"۔ www.wctv.tv۔ May 24, 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "First Lady Casey DeSantis Joins DEP, FWC, CCA and Duke Energy for Red Tide Recovery Redfish Release" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2019 
  9. "First Lady Casey DeSantis Holds First Meeting as Chair of the Florida Children and Youth Cabinet"۔ Florida Governor's Office۔ August 23, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ July 12, 2020 
  10. Stephen Angbulu (May 8, 2019)۔ "All About Casey DeSantis' Family Life and The Progression of Her Career Until She Became First Lady of Florida"۔ Answers Africa۔ August 6, 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  11. @ (March 3, 2022)۔ "Excited to share this update about First Lady @FLCaseyDeSantis' health" (ٹویٹ)۔ March 3, 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 3, 2022ٹویٹر سے