گارگی (فلم)
گارگی | |
---|---|
ریلیز پوسٹر | |
ہدایت کار | گوتم رام چندرن |
پروڈیوسر | روی چندرن رام چندرن تھامس جارج ایشوریا لکشمی گوتم رام چدرن |
تحریر | ہری ہرن راجو گوتم رام چندرن |
ستارے | سائی پلوی |
موسیقی | گووند وسنتھا |
سنیماگرافی | سرائینتی پریم کرشنا اکٹو |
ایڈیٹر | شفیق محمد علی |
پروڈکشن کمپنی | بلیکی، جینی اینڈ مائی لیفٹ فُٹ پڑودکشنز |
تقسیم کار | ٹو ڈی انٹرٹینمنٹ سکتھی فلم فیکٹری پرموا اسٹوڈیوز |
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان | تمل |
گارگی ایک کورٹ روم ڈراما اور سماج متعلقہ فلم ہے گارگی (سائی پلوی) ایک اسکول ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کی دنیا اس وقت تباہ ہو جاتی ہے جب اس کے 60 سالہ والد برہمانندم (آر ایس شیواجی) کو ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ ایک نو سالہ بچی کو پانچ مردوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہوتا ہے ان میں سے چار لوگ شروع میں ہی جرم کا اعتراف کرلیتے ہیں، جبکہ گارگی کے والد جو ان میں سے ایک تھا کو چند ہفتوں کی تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا جاتا ہے اور گارگی سچی بیٹی ہونے کے ناطے اپنے والد کو پولیس کی حراست سے آزاد کرانے کے لیے معاشرے میں بہت کچھ کر گزرتی ہے۔
اس کہ علاوہ یہ فلم ایک عورت کی معاشرتی حدود اور ان مسائل کو بھی دکھاتی ہے جن کا گارگی کو آنے والے بہت سارے بحرانوں میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ٹویٹر کے جائزے کے مطابق، یہ دہائی کی بہترین خواتین پر مبنی فلموں میں سے ایک ہے۔ ریویو کے مطابق، فلم میں کوئی وقفہ نہیں ہے اور کلائمکس آپ کو ایک ٹن اینٹ کی طرح ٹکرانے کو ملے گا۔ فلم کو 5 اسٹار کی درجہ بندی ملی ہے۔