گرینڈ تھیفٹ آٹو: وائس سٹی
گرینڈ تھیفٹ آٹو: وائس سٹی | |||
---|---|---|---|
ڈویلپر | راکسٹار نارتھ[a] | ||
ناشر | راکسٹار گیمز | ||
پروگرامر |
|
||
مصنف |
|
||
پروڈیوسر | لیسلی بینزی | ||
فنکار | ہارون گاربٹ | ||
کمپوزر | لیکس ہارٹن | ||
سلسلہ | گرینڈ تھیفٹ آٹو | ||
انجن | رینڈر ویئر | ||
پلیٹ فارم | |||
تاریخ اجرا | 29 اکتوبر 2002
|
||
صنف | ایکشن-ایڈونچر | ||
طرز | ایک کھلاڑی | ||
|
|||
درستی - ترمیم ![]() |

گرینڈ تھیفٹ آٹو: وائس سٹی راکسٹار گیمز کی طرف سے ایک امریکی گیم ہے۔ یہ گرینڈ تھیفٹ آٹو سیریز میں چوتھی اہم انٹری ہے۔[3] 1986 میں افسانوی وائس سٹی (میامی اور میامی بیچ پر مبنی) کے اندر قائم، سنگل پلیئر کی کہانی جیل سے رہا ہونے اور منشیات کے گھات لگائے ہوئے معاہدے میں پھنسنے کے بعد متحرک ٹومی ورسیٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہے۔ ذمہ داروں کی تلاش کے دوران، ٹومی آہستہ آہستہ شہر میں دیگر مجرمانہ تنظیموں سے اقتدار پر قبضہ کر کے ایک مجرمانہ سلطنت بناتا ہے۔[4] ریلیز ہونے پر، وائس سٹی کو تنقیدی پزیرائی ملی، خاص طور پر اس کی موسیقی، گیم پلے، کہانی اور کھلی دنیا کے ڈیزائن کی تعریف کے ساتھ۔ تاہم، اس گیم نے تشدد اور نسلی گروہوں کی تصویر کشی پر بھی تنازع پیدا کیا، مقدمہ بازی اور مظاہروں کو جنم دیا۔ وائس سٹی 2002 کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویڈیو گیم بن گیا اور اس کی 17.5 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔
گیم پلے
[ترمیم]گرینڈ تھیفٹ آٹو: وائس سٹی ایک ایکشن ایڈونچر گیم ہے جو تیسرے شخص کے تناظر سے کھیلا جاتا ہے۔ کھلاڑی مجرم "ٹومی ورسیٹی" کو کنٹرول کرتا ہے اور کہانی کے ذریعے آگے بڑھنے کے لیے مشن — طے شدہ مقاصد کے ساتھ مکمل کرتا ہے۔ ایک وقت میں کئی مشنز کا دستیاب ہونا ممکن ہے، کیونکہ کچھ مشنوں میں کھلاڑی کو مزید ہدایات یا واقعات کا انتظار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشنوں سے باہر، کھلاڑی گیم کی اوپن ورلڈ میں آزادانہ گھوم سکتا ہے اور اختیاری سائیڈ مشنز کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کہانی
[ترمیم]یہ گیم شروع ہوتی ہے 1986 میں جہاں اطالوی نژاد مافیا ممبر ٹَومی ورسیٹی (انگریزی: Tommy Vercetti) پندرہ سال جیل میں بیتانے کے بعد آزاد ہوتا ہے۔ ٹومی پہلے فورَیلی فیملی کے لیے کام کرتا تھا اور اِس فیملی کا لیڈر سونی فوریلی (انگریزی: Sonny Forelli) ہے۔ فورَیلی خاندان لبرٹی سٹی کے تین بڑے مافیا خاندانوں میں سے ایک ہے۔ ٹومی ورسیٹی ایک مافیا آدمی ہے جو سونی کے ساتھ پلا بڑھا اور سالوں میں دوست بن گیا۔ سونی نے ٹومی کو مافیا تنظیم میں ایک اعلیٰ مقام دیا اور ان مہربانیوں کی وجہ سے ٹومی ہمیشہ خاندان کا وفادار رہا۔
1971 میں سونی نے ٹومی کو مارنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اسے اپنی طاقت کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر دیکھتا تھا۔ حقیقت یہ تھی کہ ٹومی خاندان کے بہت وفادار تھا۔ سونی ٹومی کو ختم کرنا چاہتا تھا اور اسے "گھٹیا" قرار دے کر اس سے تمام نظریں ہٹانا چاہتا تھا۔ وہ ٹومی سے کہتا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کو مار ڈالے جو اس کے کاروبار کے لیے خطرہ بننے والا ہے جس کا نام ایڈم ہاروڈ ہے۔ ٹومی نوکری قبول کرتا ہے اور سڑک پر آتا ہے۔ تاہم، اسے معلوم نہیں ہوتا کہ جس آدمی کو وہ مارنے گیا ہے، اُسے ٹومی کی آمد کا علم ہے۔ جال میں پھنستے ہوئے، ٹومی تنازع میں داخل ہوتا ہے اور لبرٹی سٹی کے سب سے بڑے مافیا شو ڈاون کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے، وہ پولیس کے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے اور اسے 15 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
ٹومی کو شک ہوتا ہے کہ سونی کی وجہ سے وہ پھنسا ہے، لیکن وہ کوئی کارروائی نہیں کرتا ہے۔ جب ٹومی جیل میں ہوتا ہے، اُس دوران سونی خاندان کو مضبوط کرنے حریف خاندانوں کے افراد کو ایک ایک کر کے قتل کرنا شروع کیا۔ یہ سن کر، ٹومی کو یقین ہو گیا کہ سونی نے اس منصوبے کو سیٹ کیا ہے، لیکن ٹومی کو ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔
پندرہ سالوں کے دوران، سونی خاندانی کاروبار میں اس قدر مشغول ہو جاتا ہے کہ وہ ٹومی کے وجود کو بھی بھول جاتا ہے۔ برسوں بعد، سونی منشیات کے کاروبار میں شامل ہونا چاہتا ہے، کیونکہ اسے یقین ہو جاتا ہے کہ بہت لوگ اس کاروبار میں شامل ہیں اور پیسہ کما رہے ہیں۔ وایس سٹی منشیات کے کاروبار کے لیے بہترین ہوتی ہے۔ وہ سوچتا ہے کہ اگر وہ دوسرے خاندانوں کے سامنے کام کرتا ہے اور وایس سٹی میں کاروبار قائم کرتا ہے تو وہ صنعت پر غلبہ حاصل کر سکتا ہے اور دوسرے خاندانوں کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
جب یہ سب ہو رہا ہوتا ہے تو خبر آتی ہے کہ ٹومی جیل سے رہا ہو جائے گا۔ سونی کا خیال ہے کہ لبرٹی سٹی میں ٹومی کے قتل عام کے بارے میں اب بھی بات کی جاتی ہے اور ٹومی کا سڑکوں پر دوبارہ ظاہر ہونا کاروبار اور خاندان دونوں کے لیے مسائل کا باعث بنے گا۔ سونی کو وایس سٹی میں اپنے کام کے لیے کسی وفادار کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا ٹومی سے پیچھا چھڑانے کے لیے اور وایس سٹی میں بڑھتی ہوئی منشیات کی تجارت میں ہاتھ ڈالنے کے لیے سونی ٹومی کو لبرٹی سٹی سے وائس سٹی بھیجتا ہے۔
اب وائس سٹی پہنچنے کے بعد ٹومی اپنے دو آدمیوں کے ساتھ کین روزنبرگ (انگریزی: Ken Rosenberg) سے ملتا ہے جو ایک وکیل ہے۔ کَین یہاں ٹومی کے لیے وینس برادرز کے ساتھ ایک منشیات کی ڈِیل سیٹ کرتا ہے اور تینوں کو اِس ڈِیل کے مقام پر لاتا ہے لیکن ڈِیل ہونے سے پہلے ہی کچھ لوگ وہاں چلا کر ایک وینس برادر اور ٹومی کے دونوں آدمیوں کو مار دیتے ہیں۔ ٹومی کین کے ساتھ گاڑی میں اور دوسرا وینس برادر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہاں سے بچ نکلتے ہیں اور ساری منشیات اور رقم کا بریف کیس پیچھے چھوڑنا پڑتا ہے۔ ٹومی یہ سب سونی کو بتاتا ہے جو کسی بھی حال میں اپنا پیسہ واپس مانگتا ہے اور ٹومی کے کہنے پر سومی اُسے کچھ مہینوں کا وقت دے دیتا ہے۔
کین روزنبرگ ٹومی کو ایک ریٹائرڈ کرنل کورٹیز (انگریزی: Colonel Juan Garcia Cortez) کے بارے میں بتاتا ہے جس نے یہ ڈیل سیٹ کرنے میں کین کی مدد کی۔ ٹومی کورٹیز سے اُس کی کشتی پر ہونے والی ایک پارٹی میں ملتا ہے۔ کورٹیز ٹومی کو وائس سٹی کے سارے مرکزی شخصیات کے بارے میں بتاتا ہے جس میں سے ایک ہے ریکارڈو ڈیاز (انگریزی: Ricardo Diaz) جو وائس سٹی کا سب سے بڑا منشیات کا ڈیلر ہے۔ کورٹیز ٹومی کو اپنی بیٹی مرسیڈیز کورٹیز سے بھی ملواتا ہے۔ کین روزنبرگ بات کرتا ہے کہ اتنا زیادہ مال مارکیٹ میں بکنے کی خبر کینٹ پَول (انگریزی: Kent Paul) کے پاس ضرور ہوگی۔ ٹومی کینٹ پول سے مل کر اُس سے اس کے سامان کے بارے میں پوچھتا ہے جس سے پول ٹومی کو ایک باورچی لِیو ٹِیل کے بارے میں بتاتا ہے جس کو ٹومی جس کو ٹومی کے سامان کے بارے میں پتا ہوتا ہے۔ ٹومی غصے میں ٹِیل کو جان سے مار دیتا ہے۔ وہیں ٹومی کو لینس وینس (انگریزی: Lance Vance) ملتا ہے جو اُسی ڈیل میں گولیاں چلنے پر بچ کر بھاگا تھا۔ لینس ٹومی کا دوست بن کر اُس سے منشیات اور پیسے واپس لانے کا وعدہ کرتا ہے۔
اب کین ٹومی کو اَیوری کیرنگٹن (انگریزی: Avery Carrington) سے ملواتا ہے جو ایک پراپرٹی ڈیویلپر ہے اور وہ ٹومی کو اپنا کام کرنے کے بدلے میں تحفظ آفر کرتا ہے۔ ٹومی کوٹیز کے لیے کام کرتے ہوئے اُس کے ڑائٹ ہینڈ مین گونزالیز کو مارتا ہے۔ اِسی کے ساتھ کورٹیز کے لیے کام کرتے ہوئے ٹومی لینس کے ساتھ مل کر کورٹیز کے کہنے پر ریکارڈو ڈیاز کے گینگ کی کیوبنز سے ہونے والی منشیات کی ڈیل کا نگہبان اور محافظ بنتا ہے۔ اِس ڈیل کے بھی کامیاب ہونے سے پہلے ہیٹین، جو کیوبنز سے نفرت کرتے ہیں، وہ یہاں آکر اس ڈیل کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ٹومی اور لینس یہ ڈیل بچا لیتے ہیں۔ اِس بات سے ڈیاز ٹومی اور لینس کو اُس کے لیے کام آفر کرتا ہے اور پھر دونوں کو پتا لگ جاتا ہے کہ ڈیاز ہی وہ تھا جس نے ٹومی کی ڈیل میں ہاتھ ڈالا۔
ٹومی ڈیاز کو مارنے سے پہلے اور کا اور زیادہ بھروسا جیتنا چاہتا تھا لیکن لانس اپنے بھائی کی موت کا بدلا لینے کے لیے ڈیاز کو اکیلے ہی مارنے کی کوشش کرتا ہے جس سے ڈیاز لانس کو پکڑ لیتا ہے اور قید کر لیتا ہے۔ ٹومی لانس کو بچا کر چھڑا لاتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ اُس نے سارا پلان برباد کر دیا۔ لانس اور ٹومی پوری تیاری کے ساتھ ڈیاز کی حویلی پر حملہ کر دیتے ہیں اور وہیں ٹومی ڈیاز کو مار دیتا ہے جس سے ٹومی اُسکی حویلی کا مالک بن جاتا ہے۔ اب وایس سٹی میں ٹومی کا نام بھی ابھرنے لگتا ہے۔ اب ٹومی پاور میں آنے کے لیے وایس سٹی کے بہت سے بند اور گھاٹے میں جانے والے کاروبار اور پراپرٹیاں خریدتا ہے۔ ٹومی اِن سے خوب پیسہ بناتا ہے۔ ٹومی ایک پرنٹنگ پریس بھی خریدتا ہے جس میں وہ نقلی نوٹ بھی چھاپنے لگتا ہے۔ لانس ٹومی کے آرڈر ماننے سے انکار کرتا ہے جس سے دونوں میں تھوڑا سا تناؤ بنتا ہے لیکن لانس پھر بھی ٹومی کے لیے کام کرتا ہے۔
اب ٹومی ورسیٹی وائس سٹی میں ایک بڑا نام بن جاتا ہے۔ اس کے بعد سونی فوریلی اپنے پیسے لینے لے لیے ٹومی کی پراپرٹی سے بھتا وصول کرواتا ہے لیکن ٹومی فوریلی کے گینگ ارکان کو مار دیتا ہے۔ اب سونی خود وائس سٹی میں اپنت پیسے لینے آتا ہے۔ ٹومی سونی کے آنے سے پہلے اپنے پرنٹنگ پریس سے اُس کو نقلی نوٹ دینے کا سوچتا ہے لیکن ڈیل کے وقت لانس ٹومی کو دھوکا کے کر بتاتا ہے کہ اُس نے سب سونی کو پہلے ہی بتا رکھا ہے۔ ٹومی اتنے بڑے دھوکے سے غصے میں آکر لانس اور سونی کو مار دیتا ہے۔ وہیں کین کے آنے پر ٹومی اُس کو بتاتا ہے کہ اب اُن کے اوپر کوئی نہیں ہے اور وائس سٹی میں ٹومی اکیلا راج کرتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑
- ↑
- ↑ "GameSpot Presents: The Best and Worst of 2002 – Best Graphics (Technical) on PlayStation 2"۔ GameSpot۔ CBS Interactive۔ 2002-12-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-17
- ↑ Justin Speer (26 جنوری 2009)۔ "Grand Theft Auto: Vice City Walkthrough"۔ GameSpot۔ CBS Interactive۔ 2013-10-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-08
بیرونی روابط
[ترمیم]
- صفحات مع خاصیت P914
- وڈیو گیم
- 2002ء کے وڈیو گیم
- اینڈروئیڈ (آپریٹنگ سسٹم) گیم
- پلے اسٹیشن 2 گیم
- گرینڈ تھیفٹ آٹو
- گرینڈ تتھیفٹ آٹو: وایس سٹی
- میک او ایس گیمز
- ونڈوز گیمز
- پلے اسٹیشن 4 گیم
- کاروائی-ماجرا جوئی گیمیں
- مافیا کی ثقافتی عکاسی
- کھلی دنیا والی ویڈیو گیمیں
- منظم جرائم ویڈیو گیمیں
- رینڈر ویئر گیمیں
- ایک کھلاڑی ویڈیو گیمیں
- غیر قانونی منشیات کی تجارت سے متعلق ویڈیو گیمیں
- مملکت متحدہ میں تیار کردہ ویڈیو گیمیں
- ایکس باکس گیمز
- ریاستہائے متحدہ میں سیٹ ویڈیو گیمیں
- پلے اسٹیشن 3 گیم