مندرجات کا رخ کریں

گریٹ کنیری ٹیلی سکوپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


گریٹ کنیری ٹیلی سکوپ دنیا کی سب سے بڑی بصری دوربین ہے۔ 13 جولائی 2007ء میں اس کا افتتاح ہوا۔ اس دوربین کی لمبائی 2400 میٹر (7900 فٹ) ہے اور یہ لا پالما کے جزیرے کنیری پر ایک چوٹی پر نصب ہے۔ اس کے آئینے کا قطر 10.4 میٹر (34.1 فٹ) ہے۔

اسپین کی قیادت میں بنائی جانے والی ’گریٹ کنیری ٹیلی سکوپ‘ نامی یہ دوربین بہت طاقتور ہے اور یہ دور خلاء میں غیر واضح سیاروں کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اس دوربین کو بنانے میں سات سال لگے جس دوران برے موسم اور آلات کو جزیرے کی چوٹی پر پہنچانے کی وجہ سے زیادہ وقت لگا۔ اسے بنانے پر ایک سو تیس ملین یوروز یعنی آٹھ کروڑ اسی لاکھ پاؤنڈز خرچ ہوئے۔

اس کے بڑے سائز کے بدولت خلاء میں سب سے دور روشنی کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے سائنس دانوں کو خلاء کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل ہوں گی اور وہ ہماری زمین جیسے دوسرے سیاروں کو دیکھ سکیں گے۔