گونڈل، بھارت

متناسقات: 21°57′29″N 70°47′42″E / 21.958°N 70.795°E / 21.958; 70.795
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(گوندل، بھارت سے رجوع مکرر)
شہر
گونڈل کا فضائی منظر
گونڈل کا فضائی منظر
گوندل، بھارت is located in گجرات
گوندل، بھارت
گوندل، بھارت
گوندل، بھارت is located in ٰبھارت
گوندل، بھارت
گوندل، بھارت
گونڈل کا محل وقوع، گجرات، انڈیا میں۔
متناسقات: 21°57′29″N 70°47′42″E / 21.958°N 70.795°E / 21.958; 70.795
ملکبھارت
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقےگجرات (بھارت)
ضلعراج کوٹ ضلع
بلندی132 میل (433 فٹ)
آبادی (2011ء)
 • کل112,064
 • درجہ30th (ریاست گجرات میں)
زبانیں
 • دفتریگجراتی زبان، ہندی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
گاڑی کی نمبر پلیٹGJ 03
ویب سائٹwww.gondalonline.com

گونڈل (انگریزی: Gondal) بھارت کا ایک آباد مقام جو تعلقہ گونڈل میں واقع ہے۔[1] گونڈل ضلع راجکوٹ، ریاست گجرات کی ایک تحصیل ہے۔ ریاست گونڈل انگریزوں کے دور میں کاٹھیاواڑ اور ممبئی جیسی شاہی ریاستوں میں سے ایک رہی ہے۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے آباء و اجداد گاؤں پانیلی ریاست گونڈل کے رہنے والے تھے۔ [حوالہ درکار]

ریاست گونڈل کے باسی انتہائی روحانی قسم کے ہیں۔ سن 1901 میں گونڈل کی آبادی 1,952 تھی۔ گونڈل، گونڈل ریلوے اسٹیشن کے نام سے مشہور ہے۔ ریاست گونڈل سنہ 1634ء میں ہندو راجپوت ٹھاکروں نے قائم کی۔ گونڈل میں ایک مشہور مندر ہے۔ گونڈل میں 500 کے قریب مونگ پھلی کے تیل کے کارخانے ہیں۔ ادویات سازی اور سونے کے زیورات بناکر اسے بیرون ملک بھیج کر یہ قصبہ قیمتی زر مبادلہ کماتا ہے۔ گوندل میں پانی کی کمی ہے لیکن پھر بھی مویشی فارموں کی صورت میں پالے جاتے ہیں۔ گونڈل میں کاٹن جننگ کے کارخانے بھی ہیں۔ اس کے دو بازار مشہور ہیں؛

1- نانو بازار (چھوٹا بازار)

2- موٹو بازار (بڑا بازار)

کہتے ہیں کہ گجراتی زبان کی پہلی لغت بھی گونڈل میں ہی لکھی گئی۔ گوندل میں سالانہ میلہ، جنم اشٹمی لوک میلہ کہلاتا ہے جو کالج چوک کے ساتھ لگتا ہے۔ مہاراجا ٹگوت سنگھ سنہ 1944ء تک اس کے حاکم رہے جن کی بادشاہی 1888ء میں شروع ہوئی تھی۔

تفصیل[ترمیم]

گوندل کی مجموعی آبادی 1,12,064 افراد پر مشتمل ہے۔ اور یہ سطح سمندر سے 132 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Gondal, India"