گڑلانیاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گڑلانیاں ضلع ایبٹ آباد کے شمال مشرق میں واقع گاؤں ہے۔گڑلانیاں ایبٹ آباد شہر کے وسط سے سترہ کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔گڑلانیاں گاؤں کا راستہ قلندرآباد سے نکلتا ہے۔ اس گاؤں کی آبادی سات سو کے لگ بھگ ہے۔گڑلانیاں آنے کے لیے لوگ راستہ خراب ہونے کی وجہ سے جیپ کا استعمال کرتے ہیں۔گڑلانیاں گاؤں طرح طرح کی معدنیات سے مالامال ہے۔جن میں فاسفیٹ(Phosphate) اور میگنیز قابل زکرہیں۔پاکستان کی بڑی نامی گرامی فرٹیلائیزر کمپنیاں یہاں سے فاسفیٹ نکالتی ہیں جسے پروسسنگ کے بعد کھاد اور مختلف اشیاء بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گاؤں میں گیس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔گاؤں میں بجلی اور پانی کی سہولت ہے۔