ہائپروائزر
ہائپروائزر (انگریزی: Hypervisor) یا ورچوئل مشین مانیٹر (انگریزی: virtual machine monitor) مخفف وی ایم ایم (VMM) ایک سافٹ ویئر، فرم ویئر یا ہارڈویئر ہے جو مجازی مشین بناتا اور چلاتا ہے۔ ایک کمپیوٹر جس پر ہائپروائزر ایک یا زیادہ مجازی مشینیں بناتا ہے اسے میزبان مشین یا ہوسٹ مشین (انگریزی: host machine) کہا جاتا ہے اور اس پر بننے والی ہر مجازی مشین کو مہمان مشین یا گیسٹ مشین (انگریزی: guest machine) کہا جاتا ہے۔
اصطلاح ہائپروائزر روایتی آپریٹنگ سسٹم کے کرنل (Kernel) کی اصطلاح سپروائزر کا متغیر ہے: ہائپروائزر سپروائزر کا سپروائزر ہے، [1] جس میں ہائپر روایتی اصطلاح سپر زیادہ صلاحیت والا لفظ ہے۔ [a] اصطلاح ہائپر سنہ 1970 میں متعارف کروائی گئی تھی۔ [2]
قسم بندی
[ترمیم]
ہائپروائزر کی دو اقسام ہیں۔ [3] پہلی قسم مقامی یا نیٹو (native or bare-metal hypervisors) ہائپروائزر اور دوسری میزبان یا ہوسٹ (hosted hypervisors) ہائپروائزر۔
قسم-1 مقامی ہائپروائزر
[ترمیم]اس قسم میں ہائپروائزر براہ راست ہارڈ وئیر پر نصب کیا جاتا ہے اور اس پر آپریٹنگ سسٹمز نصب کیے جاتے ہیں۔ اس میں ایک مینیجمنٹ سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے جو آپریٹنگ سسٹمز کے نظم وضبط، مشین کے تمام وسائل کی تقسیم اور تمام ضروری امور انجام دیتا ہے۔ [4]
قسم-2 میزبان ہائپروائزر
[ترمیم]اس قسم میں ہارڈ وئیر ہر پہلے ایک آپریٹنگ سسٹم نصب کیا جاتا ہے اور اس پر ہائپروائزر نصب کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بعد اس پر مزید مجازی مشینیں نصب کی جا سکتی ہیں۔ اس صورت میں مینجمنٹ سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ میزبان آپریٹنگ سسٹم یہ کام سر انجام دیتا ہے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر ہائپروائزر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Bernard Golden (2011)۔ Virtualization For Dummies۔ ص 54
- ↑ "How did the term "hypervisor" come into use?"۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-24
- ↑ Gerald J. Popek؛ Robert P. Goldberg (1974)۔ "Formal requirements for virtualizable third generation architectures"۔ Communications of the ACM۔ ج 17 شمارہ 7: 412–421۔ DOI:10.1145/361011.361073۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-01
- ↑ Shannon Meier (2008)۔ "IBM Systems Virtualization: Servers, Storage, and Software"۔ ص 2, 15, 20۔ 2019-01-07 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-22
- Hypervisors and Virtual Machines: Implementation Insights on the x86 Architecture
- A Performance Comparison of Hypervisorsآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ cc.iitd.ernet.in (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل), VMware