مندرجات کا رخ کریں

ہارس میوزیم (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہارس میوزیم
مصنفڈاکٹر زوس
اینڈریو جوینر
مصور سرورقاینڈریو جوینر
ملکریاست ہائے متحدہ
زبانانگریزی
صنفبچوں کا ادب
ناشررینڈم ہاؤس
تاریخ اشاعت
3 ستمبر 2019ء
قبل ازاںوہٹ پیٹ شولڈ آئی گیٹ؟ 

ہارس میوزیم ڈاکٹر سیوس کی کتاب ہے جو رینڈم ہاؤس چلڈرنز بکس نے 3 ستمبر 2019ء کو جاری کی تھی۔ یہ تھیوڈور سیوس گیزل کے ایک نامکمل نسخے پر مبنی ہے جس کو آسٹریلیائی مصور اینڈریو جوئنر نے مکمل کیا۔ اس کی 250،000 کاپیاں پہلی اشاعت پر جاری کی گئیں۔

یہ ڈاکٹر سیوس کی ساتویں کتاب ہے جو ان کے مرنے کے بعد جاری کی گئیں۔

پس منظر

[ترمیم]

1991ء میں سیوس کی موت کے بعد، ان کی اہلیہ آڈری گیزل اور نائب کلاڈیا پرسکوٹ نے اپنے آفس کو صاف کیا، انھوں نے جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کو غیر شائع شدہ کاوشوں کا زیادہ تر حصہ عطیہ کیا اور کچھ دیگر مواد کو ایک جگہ محفوظ کیا۔ اکتوبر 2013ء میں، ان مسودات اور خاکوں کی جانچ پڑتال کے دوران میں ایک فولڈر پر نشان لگا ہوا ملا، غیر زمرہ بند ڈرائنگ کی "نوبل ناکامیاں"، اس میں سے پیٹ شاپ کو بعد میں مکمل کرکے، وہٹ پیٹ شووڈ آئی گیٹ؟ کے عنوان سے شائع کیا گيا اور فلیش کارڈز اور خاکوں کے ایک مجموعے کو مکمل کرکے ہارس میوزیم' کے عنوان سے پیش کیا گیا۔

نامکمل مخطوطہ تقریباً 80% مکمل تھا اور اس کے ساتھ صرف ابتدائی خاکے تھے لیکن گیزل کا کوئی مکمل اصلی آرٹ ورک نہیں تھا۔

تفصیل

[ترمیم]

ہارس میوزیم کا اصل پلاٹ ایک ایسا گھوڑا ہے جو ایک آرٹ میوزیم کے میں طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے میں ان کی رہنمائی کرتا ہے۔ کتاب میں اینڈریو جوائنر کی بنائی تصاویر اور گھوڑوں سے متعلق روزا بونہر، ڈیبورا بٹر فیلڈ، الیگزینڈر کالڈر، جیکب لارنس، فرانز مارک، پابلو پکاسو، جیکسن پولک اور جارج اسٹبز کے آرٹ ورک کی رنگین فوٹو گرافی کی پیش کش شامل ہے۔ دیگر فن پاروں میں گرینچ، ہارٹن دی ایلیفینٹ اور دی کیٹ ان دی ہیٹ شامل ہیں۔

کتاب کے ترقیمہ (خاتمۂ کتاب) میں مصنف کے نوٹ کے ساتھ کتاب کے پس منظری معلومات کی وضاحت کی گئی ہے، جس میں مخطوطہ اور اس سے وابستہ خاکے، ان فنکاروں اور آرٹ ورک کی کھوج کی تلاش شامل ہے، جس میں آرٹ میں گیزل کی دلچسپی اور مثال کے طور پر جویئر کا نقطہ نظر شامل ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  • بعد وفات شائع شدہ کاموں کی فہرست

حوالہ جات

[ترمیم]