ہوما شیبانی
ہوما شیبانی (پیدائش تہران ، ایران سن 1913 ) ، [1] ایران کی پہلی خاتون سرجن تھیں، ان کا نام معتبر طبی جریدوں اور کتابوں میں درج ہے۔ [2]
تعلیم اور ملازمت
[ترمیم]1930 میں ، انھوں نے لندن یونیورسٹی میں میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ حاصل کی اور اناٹومی اور مورفولوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔
انھوں نے 1939 میں ایم بی بی ایس پاس کیا اور طبی پریکٹس شروع کی۔ وہ رائل کالج آف فزیشنز سے لائسنس یافتہ ماہر ڈاکٹر تھیں۔
انھوں نے 1948 تک انگلینڈ میں ملازمت کی ، اس کے بعد وہ ایران واپس لوٹ آئیں[1] ۔ دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریڈ کراس کے لیے ایک ہسپتال بھی قائم کیا۔
اعزازات
[ترمیم]ہوما شیبانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں ان کا نام پہلی ایرانی سرجن کے طور پر درج ہے۔
اس کے علاوہ ونڈسر لورا لین کے مرتب کردہ خواتین طب میں : دائرہ معارف (Women in Medicine: An Encyclopedia) میں بھی ان کا نام ایران کی پہلی طبی سرجن کی حیثیت سے رقم ہے۔
نیشنل لائبریری برائے میڈیسن میں بھی ان کے نام کا اندراج ہے۔ [3] [4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Laura Lynn Windsor (November 2002)۔ Women in Medicine: An Encyclopedia۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 186۔ ISBN 978-1576073926
- ↑ M Fahimi (July 1952)۔ "Homa Shaibany, M.B.B.S.; first woman surgeon of Iran"۔ Journal of the American Medical Women's Association۔ 7 (7): 272–3۔ PMID 12980861
- ↑ "Homa Shaibany, M.B.B.S.; first woman surgeon of Iran"۔ NIH۔ 10 مارچ 2021
- ↑ "Homa Shaibany; first woman surgeon of Iran"۔ NIH۔ 10 مارچ 2021