یوریشیائی تلیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایشیائی تلیر
ملک حیوانات
برادری کورڈیٹ
جینس پرندہ
خاندان مینہ
سائنسی نام اسٹرنس ولگارس
تلیروں کا قومی ترانہ
Singing adult male
بالغ نر آواز نکالتے ہوئے۔

ایشیائی تلیر مینا خاندان کا ایک پرندہ ہے۔ یہ اس خاندان کا یوریشیا میں عام نظر آنے والا پرندہ ہے۔ یہ تقریباً 20 سینٹی میٹر (8 انچ) لمبا ہوتا ہے اور اس کا رنگ  دھاتی چمکدار سیاہ ہوتا ہے، جس پر سال کے بعض اوقات سفید دھبے بھی ہوتے ہیں۔ ٹانگیں گلابی ہوتی ہیں اور چونچ سردیوں میں سیاہ اور گرمیوں میں پیلی ہوتی ہے۔ جوان پرندوں کا رنگ بڑوں کے مقابلے بھورا ہوتا ہے۔ ایک غیر سریلی لیکن مختلف لے کے ساتھ، یہ ایک شور مچانے والا پرندہ ہے۔  

عام تلیروں کی عالمی آبادی کا تخمینہ سنہ 2004ء میں 310 ملین کا تھا اور اس کے رہاہشی علاقوں کا کل رقبہ 8,870,000 مربع کلومیٹر (3,420,000 مربع میل) تھا۔[1]  پورے شمالی نصف کرہ میں پھیلا ہوا، یہ پرندہ یوریشیا کا مقامی ہے اور پورے یورپ، شمالی افریقہ (مراکش سے مصر تک)، ہندوستان میں پایا جاتا ہے (بنیادی طور پر شمال میں لیکن باقاعدگی سے جنوب کی طرف پھیلا ہوا ہے [2]اور مالدیپ تک پھیلا ہوا ہے۔[3] نیپال، مشرق وسطیٰ بشمول اسرائیل، شام، ایران اور عراق اور شمال مغربی چین میں اس کی آبادیاں ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Butchart, S; Ekstrom, J (2013). "Common starling Sturnus vulgaris". BirdLife International. Retrieved 2013-01-12.
  2. Ghorpade, Kumar D (1973). "Occurrence of the Starling, Sturnus vulgaris Linnaeus near Bangalore". Journal of the Bombay Natural History Society. 70 (3): 556–557.
  3. Strickland, M J; Jenner, J C (1977). "A report on the birds of Addu Atoll (Maldive Islands)". Journal of the Bombay Natural History Society. 74: 487–500.