یوم ارض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

یومِ ارض یا زمین کا دن (انگریزی: Earth Day) ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ دن پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا، اور اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹورک کے زیرِ اہتمام 192 سے زائد ممالک میں اسے منایا جاتا ہے۔[1]

1969 میں، سان فرانسسکو میں منعقدہ یونیسکو کانفرنس میں، امن کے پرچاری، جان مک کونل نے زمین کے احترام اور امن کا تصور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک دن منانے کا خیال پیش کیا اور 21 مارچ 1970 (شمالی ہمپشائر میں بہار کے پہلے دن) کی تاریخ تجویز کی۔ بعد ازاں مک کونل نے اس تجویز کو ایک اعلان نامے کی صورت میں تحریر کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اوتھاں نے دستخط کیے۔

ایک ماہ بعد ریاست ہائے متحدہ کے سینیٹر گیلارڈ نیلسن نے ماحولیاتی تعلیم کی غرض سے ایک علاحدہ یومِ ارض کی بنیاد رکھی جو 22 اپریل 1970 کو منایا گیا۔ نیلسن کو بعد ازاں اپنے کار ہائے نمایاں کے باعث آزادی ایوارڈ کا صدارتی تمغا دیا گیا۔[2]

چوں کہ 22 اپریل کو یومِ ارض منانے کا مرکزی نقطہ ریاست ہائے متحدہ ہی تھا، لہٰذا پہلے یومِ ارض (1970) کی تقریبات کے قومی رابطہ کار ڈینس ہائز نے یہ دن منانے کے لیے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ 1990 میں اس تنظیم کا دائرہ کار عالمی پیمانے پر پھیل گیا اور 141 ممالک میں اس دن کو منانے کا اہتمام کیا گیا۔[3][4] 1990 متعدد مقامات پر ہفتۂ ارض منایا جاتا ہے، جس میں تمام ہفتے ماحولیاتی مسائل سے متعلق سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یوم ارض 1970[ترمیم]

یوم ارض 1990[ترمیم]

یوم ارض 2000[ترمیم]

اسمائے یوم ارض[ترمیم]

نغمات یوم ارض[ترمیم]

مزید دیکھیں[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Earth Day Network" [یومِ ارض نیٹورک] (انگریزی زبان میں)، Earthday.net 
  2. "Earth Day | Care2 Healthy Living" [یومِ ارض۔ صحت مند زندگی کا خیال] (انگریزی زبان میں)، Care2.com 
  3. "Staff — The Builtt Foundation" [عملہ۔ دی بیلٹ فاؤنڈیشن] (انگریزی زبان میں)، Bullitt.org 
  4. "The Rumpus Interview With Earth Day Organizer Denis Hayes" [یومِ ارض کے انتظام کار ڈینس ہائز کے ساتھ دی رمپس کا انٹرویو] (انگریزی زبان میں)، The Rumpus.net 

بیرونی روابط[ترمیم]