مندرجات کا رخ کریں

طب اذن، بینی و حلق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Otolaryngology سے رجوع مکرر)
طب اذن، بینی و حلق

انفاذن حنجریات (otorhinolaryngology) کا لفظ علم طب کی اس شاخ کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس میں ناک، کان اور گلے کے امراض کا مطالعہ، ان پر تحقیق اور ان کے معالجے سے سروکار ہوتا ہے۔ انفاذن حنجریات کا لفظ ؛ انفاذن (انف + اذن یعنی ناک کان) اور حنجریات (حنجر + یات یعنی حنجرہ اور علم) سے اخذ کردہ اصطلاح ہے۔ انگریزی میں بھی اس لفظ کو لاطینی سے (oto + rhino) otorhino اور (laryngo + logy) laryngology کو باھم ملا کر بنایا جاتا ہے۔