مندرجات کا رخ کریں

عدیمہ فضا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک میٹرکس کے ساتھ اس یکلخت لکیری مساوات کے نظام

کے حل کی فضا کو میٹرکس A کی عدیمہ فضا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے null space کہتے ہیں۔ عدیمہ کا لفظ عدیم الوجود سے بنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں

مثلئہ اثباتی

[ترمیم]

ایک میٹرکس A جس کے ستونوں کی تعداد n ہو، اس میٹرکس کے رتبہ (rank) اور میٹرکس کی "عدیمہ فضا کے بُعد" (nullity) کی جمع n ہو گی۔ یعنی

مثال

[ترمیم]

میٹرکس
یہ آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میٹرکس کی عدیمہ فضا کے لیے درج ذیل ایک بنیاد سمتیہ مجموعہ ہے
گویا اس میٹرکس کی عدیمہ فضا کا بُعد (ڈایمینشن) 2 ہے۔ اور یہ عدیمہ فضا، کی ذیلی فضا ہے۔ اس میٹرکس کا رتبہ بھی 2 ہے۔ اوپر کے مسلئہ اثباتی کی اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ "بُعد عدیمہ فضا" اور رتبے کی جمع، میٹرکس کے ستونوں کی تعداد کے برابر ہے۔

دوسرے الفاظ میں یکلخت لکیری مساوات کا نظام کا حل یہ ہے (بنیاد سمتیہ کا لکیری جوڑ):

عدیمہ لکیری استحالہ

[ترمیم]

تعریف: ایک لکیری استحالہ ، جو سمتیہ فضا V کے سمتیہ کو سمتیہ فضا U کے سمتیہ میں لے جاتا ہے۔ فضا V کے ان سمتیوں کا مجموعہ جو اس استحالہ T کے ذریعہ صفر سمتیہ میں جائیں، کو لکیری استحالہ T کی عدیمہ فضا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے T کا kernel یا null space کہتے ہیں۔ یہ عدیمہ فضا، سمتیہ فضا V کی سمتیہ ذیلی فضا ہوتی ہے۔

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات