مندرجات کا رخ کریں

آبروزو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آبروزو
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام لاآکوئیلا (L'Aquila)
صدر علاقہ اوتاویانو دیل ترکو (Ottaviano Del Turco)
صوبوں کی تعداد 4
کمونے کی تعداد 305
رقبہ 10,794 مربع کلومیٹر (تیرھواں ۔ 3.6 فیصد)
آبادی 1,305,307 (چودھواں ۔ 2.2 فیصد)
علامت


آبروزو (انگریزی، اطالوی: آبروزو Abruzzo) مرکزی اٹلی کا علاقہ ہے جس کے شمال میں اٹلی کا علاقہ مارکے (مارکے)، مغرب اور جنوب مغرب میں لازیو، جنوب مغرب میں مولیزے (Molise) اور مشرق میں بحیرہ روم کا حصہ آڈریاٹک سی (Adriatic Sea) واقع ہے۔ 1963ء تک علاقہ آبروزی اور مولیزے کے مشترکہ علاقہ کا حصہ تھا، جسے 1963ء میں الگ علاقہ کا درجہ دیا گیا۔

علاقائی صدر مقام لاآکوئیلا ہے اور علاقہ کو چار صوبوں میں تقسیم کیا کیا ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 10,794مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ تیرہ لاکھ ہے۔ تقریباً دو تہائ علاقہ پہاڑی ہے اور بقیہ علاقہ آڈریاٹک سی کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی بناتا ہے جو ڈھلوانوں اور میدانی علاقوں پر مشتمل ہے۔ علاقہ کے اہم دریاؤں میں آتیرنو (Aternoسانگرو (Sangroترونتو (Tronto) شامل ہیں۔

علاقہ کو درج ذیل چار صوبوں میں تقسیم کیا کيا ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2001ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 لاآکوئیلا (L'Aquila) 297,592 5,034 108
2 کیعیتی (کئیتی) 381,993 2,588 104
3 پیسکارا (پسکارا) 295,463 1,225 46
4 تیرامو (Teramo) 296,063 1,948 47

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔ )

تقریباً ایک تہائی علاقہ کو قومی پارکوں کا درجہ حاصل ہے، چند پارک جو مکمل طور پر علاقہ میں واقع ہیں یا جن کا کچھ حصہ علاقہ واقع ہے درج ذیل ہیں۔

یہ علاقہ اہم قدرتی ماحول میں شامل کیے جاتے ہیں، جہاں کئی کمیاب جانور مثلاً بھورا ریچھ (بھورا ریچھبھیڑیے اور چاموعز (chamois) پائے جاتے ہیں۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (05۔ 2004ء) صوبہ
1 پیسکارا (پسکارا) 122,420 پیسکارا (پسکارا)
2 لاآکوئیلا (L'Aquila) 69,368 لاآکوئیلا (L'Aquila)
3 کیعیتی (کئیتی) 56127 کیعیتی (کئیتی)
4 تیرامو (Teramo) 52,695 تیرامو (Teramo)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔ )

تصاویر

[ترمیم]

مزید پڑھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]