مندرجات کا رخ کریں

آفتابی غسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک امریکی آدمی سورج کی تمازت اور تیز شعاعوں کے بیچ آفتابی غسل سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور آرام کر رہا ہے۔
لڑکیاں ہمہ رنگی اور ہمہ ڈیزائن بکنی پہن آفتابی غسل لے رہی ہیں۔

آفتابی غسل (انگریزی: Sun tanning) ایک طریقہ ہے جس سے کہ جسم کو سورج کی شعاعوں کے لیے کھولا جاتا ہے۔ اس کے کئی مقاصد کی تکمیل ممکن ہو سکتی ہے۔ ان میں اول الذکر جسم کے رنگ کو گہرا کرنا ایک مقصد ہے۔ اس کے لیے عمومًا دنیا کے مشہور ساحلی سیاحتی مقامات پر لوگ برہنہ یا نیم برہنہ حالت میں فرش پر لیٹتے ہیں۔ عام طور سے لباس میں عورتیں بکنی یا مونوکنی پہنتی ہیں جب کہ مرد نیکر پہنتے ہیں۔ کئی بار تیل یا کوئی کریم کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ جو اس عمل کو گوشہ نشینی میں انجام دینا چاہتے ہیں، مصنوعی آلات کا بھی استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ٹیننگ لیمپ ( tanning lamp) کا چار دیواری کے بیچ سہارا لینا۔ کچھ لوگ کیمیاوی مصنوعات کا بھی سہارا لیتے ہیں جس سے کہ جسم میں بھورا پن مل سکتا ہے اور متصلًا الٹرا وایولیٹ شعاعوں سے بچا جا سکے۔

آفتابی غسل کے دیگر فوائد میں جسم کو گرمانا اور وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بہ طور مغربی دنیا، تھائی لینڈ، فلپائن وغیرہ جیسے ممالک میں عام ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]