آنند یادو
Appearance
آنند رتن یادو ( مراٹھی : आनंद रतन यादव; 30 نومبر 1935 - 27 نومبر 2016) مہاراشٹر، ہندوستان کے ایک مراٹھی مصنف تھے۔ ان کی آپ بیتی جھومبی کافی مشہور ہے۔
وہ 30 نومبر 1935ء کو کولہا پور، مہاراشٹر کے قریب ایک گاؤں کاگل میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے ناخواندہ کسان والد انھیں تعلیم دلانے کے حق میں نہیں تھے، اس وجہ سے نوجوان یادو گھر سے بھاگ گئے اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے، پونے یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ تک کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ جھومبی اور ننگرانی جیسی ان کی کتابیں تعلیم کی راہ میں ان کی محنت و مشقت کو بیاں کرتیہ ہیں۔ ان کا انتقال 2016ء میں پونے میں ہوا۔