مندرجات کا رخ کریں

اتالیق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اَتالِیق ترکی زبان کے دو الفاظ یعنی ”اَتا“ جس کا معنی سردار یا بزرگ کے ہوتے ہیں اور ” لِیق“ جو صفت کا لاحقہ ہے کے ملنے سے بنا ہے۔ انہی معنوں میں اردو زبان میں رائج ہے۔ اردو میں اتالیق معلم، استاد، آخوند ادب سکھانے والے، تربیت دینے والے یا سدھارنے والے کو کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر ایسا استاد ہوتا ہے جو ذاتی طور پر کسی ایک شخص یا بچے یا چند مخصوص بچوں کو ہی تعلیم دیتا ہے۔ انگریزی میں اس کا مترادف Mentor یا Tutor یا Preceptorہو سکتا ہے۔ کتابوں میں یہ لفظ شہزادوں اور امیر زادوں کی تربیت کرنے والے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں اس کے مترادفات اُسْتاد، آخوند، مُعَلِّم، اَدَب آموز وغیرہ ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]