اسم فاعل
اسم فاعل اُس اسم کو کہتے ہیں جو فاعل یعنی کام کرنے والے کو ظاہر کرے اور کسی کا اصل نام نہ ہو۔ اردو میں عربی اور فارسی کے اسم فائل بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اسم فائل کی درج ذیل چار اقسام ہیں۔ اسم فاعل مفرد، اسم فائل، اسم فائل مرکب، اسم فائل قیاسی، اسم فائل سماعی۔
اسم فائل
[ترمیم]اسم فائل کا مفہوم
[ترمیم]اسم فائل اُس اسم کو کہتے ہیں جو فاعل یعنی کام کرنے والے کو ظاہر کرے اور کسی کا اصل نام نہ ہو ۔
یا
وہ اسم جو فاعل یعنی کسی کام کرنے والے کی جگہ استعمال ہو۔
یا
اسم فاعل وہ اسم ہوتا ہے جو کسی کام کرنے والے کو ظاہر کرے اور مصدر سے بنے۔
اسم فائل کی مثالیں
[ترمیم]دیکھنا سے دیکھنے والا، ہنسنا سے ہنسنے والا، رونا سے رونے والا، سُننا سے سُننے والا، لِکھنا سے لِکھنے والا وغیرہ
عربی کے اسم فاعل
[ترمیم]اُردو میں عربی کے اسم فاعل بھی استعمال ہوتے ہیں یہ فاعل کے وزن پر آتے ہیں مثلاً قاتل (قتل کرنے والا)، عالم (علم دینے والا)، رازق (رزق دینے والا)، حاکم (حکم دینے والا)، عابد (عبادت کرنے والا)، صابر(صبر کرنے والا) وغیرہ
فارسی کے اسم فاعل
[ترمیم]ہوا باز، پ رہی ز گار، کارساز، باغبان، کاریگر وغیرہ
اسم فاعل کی اقسام
[ترمیم]اسم فاعل کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں
- اسم فاعل مفرد
- اسم فاعل مرکب
- اسم فاعل قیاسی
- اسم فاعل سماعی
اسم فاعل مفرد
[ترمیم]اسم فاعل مفرد کا مفہوم
[ترمیم]اسم فاعل مفرد وہ اسم ہوتا ہے جو لفظِ واحد کی صورت میں ہو لیکن اُس کے معنی ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوں۔
اسم فائل مفرد کی مثالیں
[ترمیم]ڈاکو( ڈاکا ڈالنے والا)، ظالم (ظلم کرنے والا)، چور (چوری کرنے والا)، صابر (صبر کرنے والا)۔ رازق (رزق دینے والا) وغیرہ
اسم فاعل مرکب
[ترمیم]اسم فائل مرکب کا مفہوم
[ترمیم]ایسا اسم جو ایک سے زیادہ الفاظ کے مجموعے پر مشتمل ہو اسے اسم فاعل مرکب کہتے ہیں۔
اسم فائل مرکب کی مثالیں
[ترمیم]جیب کترا، بازی گر، کاریگر، وغیرہ
اسم فاعل قیاسی
[ترمیم]اسم فائل قیاسی کا مفہوم
[ترمیم]ایسا اسم جو مصدر سے بنے اُسے اسم فاعل قیاسی کہتے ہیں۔
اسم فائل قیاسی کی مثالیں
[ترمیم]کھانا سے کھانے والا، سونا سے سونے والا، آنا سے آنے والا، دوڑنا سے دوڑنے والا وغیرہ
اسم فاعل سماعی
[ترمیم]اسم فائل سماعی کا مفہوم
[ترمیم]ایسا اسم فاعل جو مصدر سے کسی قاعدے کے مطابق نہ بنا ہو، بلکہ اہلِ زبان سے سننے میں آیا ہو، اُسے اسم فاعل سماعی کہتے ہیں۔
اسم فاعل سماعی کی مثالیں
[ترمیم]شتربان، فیل بان، گویا، بھکاری، جادو گر، گھسیارا، پیغامبر، وغیرہ
فاعل اور اسم فاعل میں فرق
[ترمیم]فاعل
[ترمیم]فاعل ہمیشہ جامد اور کسی کام کرنے والے کا نام ہوتا ہے مثلا حامد نے اخبار پڑھا، عرفان نے خط لکھا امجد نے کھانا کھایا، اِن جملوں میں حامد، عرفان اورامجد فاعل ہیں۔
اسم فاعل
[ترمیم]اسم فاعل ہمیشہ یا تو مصدر سے بنا ہوتا ہے۔ جیسا کہ لکھنا سے لکھنے والا، پڑھنا سے پڑھنے والا، کھانا سے کھانے والا، سونا سے سونے والا یا پھر اس کے ساتھ کوئی فاعلی علامت پائی جاتی ہے۔ مثلا پہرا دار،باغبان، کارساز، وغیرہ