البزدوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

البزدوی فخرالاسلام علی البزدوی سے مشہور ہیں یہ صاحب اصول بزودی سے بھی معروف ہیں۔

ولادت[ترمیم]

البزدوی کی پیدائش 400ھ 1010ء البزدہ (ایک قلعہ ہے جو نسف کے قریب ہے) میں ہوئی۔

پورا نام[ترمیم]

پورا نام فخر الاسلام ابو الحسن وابوالعسر علی بن محمد بن محمد الحسین بن عبد الكريم بن موسى بن مجاہد البزدوی ہے۔ کنیت ابو الحسن، لقب فخر الاسلام البزدوی ہے۔ قلعہ بزدوجونسف سے چھ فرسخ کے فاصلہ پر ہے اس کی طرف منسوب ہو کر بزووی کہلاتے ہیں۔

لقب[ترمیم]

ان کا لقب ابو العسر ہے کیونکہ ان کی تصنیفات بہت مشکل ہوتیں ان سے روایات ابو المعالی محمد بن نصر الخطيب نے لیں۔

تصنیفات[ترمیم]

ان کی بہت سی تصنیفات ہیں جن میں سے

  • المبسوط
  • شرح الجامع الكبير
  • شرح الجامع الصغير
  • كتاب اصول الفقہ مشہور اصول البزدوی
  • غناء الفقهاء۔ فقہ میں ہے [1]

وفات[ترمیم]

ان کی وفات 482ھ۔ بمطابق 1089ء میں ہوئی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مفتاح السعادة 2: 54
  2. الفوائد البہيہ لكھنوی ص 134؛ تاج التراجم بن قطلوبغا ص 146