انسداد دہشت گردی
انسداد دہشت گردی، دہشت گردی کی روک تھام (انگریزی: Counter-terrorism) یا دہشت گردی کا مقابلہ (انگریزی: antiterrorism) اس طریقۂ کار، فوجی حکمت عملیوں، تکنیکوں وغیرہ پر مشتمل ہے جسے حکومت، فوج، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں، کاروبار اور انٹلی جنس ایجنسیاں دہشت گری کا مقابلہ کرنے یا اس پر روک لگانے کے لیے کرتی ہیں۔ انسداد دہشت گردی حکمت عملی کسی حکومت کا منصوبہ کا منصوبہ ہو سکتا ہے تاکہ قومی طاقت کو بہ روئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کا تباہ و تاراج کیا جا سکے، ان کی تنظیموں اور جالکاریوں کو مٹایا جا سکے تاکہ انھیں اس قابل نہ رکھا جائے کہ وہ تشدد کا استعمال کرتے ہوئے وہ خوف کا ماحول برپا کر سکیں اور حکومت یا اس کے شہریوں کو زیر بار نہ بنا سکیں، جیسا کہ اکثر ایسے لوگوں کا مقصد ہوا کرتا ہے۔ [1]
بین ممالک تعاون
[ترمیم]انسداد دہشت گردی کے مشترکہ مقصد کے دنیا کے کئی ممالک باہمی تعاون کی کوششیں کر رہے ہیں۔ریاستہائے متحدہ امریکا اور بھارت مل کر تربیتی پروگراموں، مشترکہ کار گزار گروہوں اور باہمی، علاقائی اورعالمی سطح پر بے شمار تبادلہ خیالات کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ کافی ترقی یافتہ انداز میں طور، طریقے اور معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ امریکا کے بقول "دہشت گردانہ حملے روکنے اور ان حملوں کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے بھارت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ پابند عہد ہیں۔ یہ حصہ امریکا اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون کو نمایاں کرتا ہے اور امریکا کی انسداد دہشت گردی پالیسی اور عالمی سطح پر کیے گئے اقدامات سے متعلق اضافی معلومات فراہم کرتا ہے۔"[2]
اسی طرح سے متحدہ عرب امارات میں مالیاتی معلومات کی اکائی نے اگست 2019ء میں ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ اس نے سعودی عرب میں مالی امور کی تحقیق کی انتظامیہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالیہ فراہمی کے انسداد کی پالیسیوں کو مضبوط اور جدید تر بنانا ہے۔[3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Stigall, Miller, and Donnatucci (7 اکتوبر 2019)۔ "The 2018 National Strategy for Counterterrorism: A Synoptic Overview"۔ American University National Security Law Brief
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ "امریکا ۔ ہند انسداد دہشت گردی اقدامات"۔ 2019-11-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-08
- ↑ انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردی پر سعودی عرب اور امارات کے درمیان مفاہمتی یادداشت