ایمیزون بیسن
Appearance
ایمیزون بیسن جنوبی امریکہ کا وہ علاقہ ہے جس میں دریائے ایمیزون اور اس کی معاون ندیاں بہتی ہیں۔ ایمیزون ڈرینج بیسن تقریباً ستر لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے یعنی جنوبی امریکی براعظم کے تقریباً 35.5 فیصد کے برابر۔ [1]
یہ بولیویا، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، گیانا، پیرو، سورینام اور وینزویلا کے ممالک اور فرانسیسی گیانا کے علاقے سے گذرتا ہے۔ [2] [3]
بیسن کا زیادہ تر حصہ ایمیزون برساتی جنگل سے ڈھکا ہوا ہے، جسے ایمیزونیا بھی کہا جاتا ہے۔ پچپن لاکھ مربع کلومیٹر (اکیس لاکھ مربع میل) کے ساتھ گھنے استوائی جنگلات کا علاقہ، یہ دنیا کا سب سے بڑا برساتی جنگل ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Amazon River"۔ britannica.com۔ Encyclopaedia Britannica
- ↑ Goulding, M., Barthem, R. B. and Duenas, R. (2003). The Smithsonian Atlas of the Amazon, Smithsonian Books آئی ایس بی این 1-58834-135-6
- ↑ "Amazon"۔ World Wildlife Fund۔ 24 March 2023