ایووکاڈو چٹنی
ایووکاڈو چٹنی ایک ایسی چٹنی ہے جس میں ایووکاڈو پھل کا استعمال مرکزی جزو کے طور پر کیا جاتا ہے [1] ۔
تجارتی پیمانے پر تیاری
[ترمیم]تجارتی مقصد سے جب اس چٹنی کو تیار کیا جاتا ہے تو یہ چٹنی عام طور پر پتلی ہوتی ہے تاکہ اسے کھانے پر انڈیلنے میں آسانی ہو [1] [2] ۔
تجارتی تیاری میں تیز رفتار بلینڈروں کا استعمال کرتے ہوئے ایووکاڈو کو بلینڈر میں شامل کیا جاتا ہے جو ایوکاڈو کے گودے کو توڑ دیتا ہے [1] ۔مصالحہ جات ، پانی اور دیگر اجزا شامل کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ایووکاڈو چٹنی مصنوعات کو عام طور پر بھورے رنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے منجمد کر دیا جاتا ہے۔
اجزا و ترکیب
[ترمیم]ایوکاڈو چٹنی میں اضافی اجزاء میں ٹماٹر ، پیاز ، مرچ ، لال مرچ اور لہسن شامل ہو سکتے ہیں [3] [2] ۔
گھریلو ایووکاڈو چٹنی کی ممکنہ تیاری میں دہی ، ایووکاڈو ، لیموں کا رس ، سبزیوں کا تیل ، پسا ہوا لہسن ، چینی ، زیرہ ، مصالحہ نمک اور کالی مرچ ملا کر چٹنی تیار کی جا سکتی ہے۔
استعمال اور مقبولیت
[ترمیم]ایووکاڈو چٹنی عمومی طور پر گوشت اور چکن کے پکوان پر ذائقے اور چٹخارے کے لیے استعمال ہوتی ہے جس میں فجیتا ، ٹاکوز ، ٹاکیٹوز اور دیگر شامل ہیں۔ [2] [4] [5]
مقبول برانڈز میں کمانا اور ہارڈیز شامل ہیں [1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "Creamy Avocado Sauce"۔ Alberni Valley Times۔ March 15, 1991۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2020
- ^ ا ب پ B. Caballero، P. Finglas، F. Toldra (2015)۔ Encyclopedia of Food and Health۔ Elsevier Science۔ صفحہ: 296۔ ISBN 978-0-12-384953-3۔ اخذ شدہ بتاریخ July 10, 2017
- ↑ Noelle Carter (July 7, 2017)۔ "Culinary SOS: How to make the avocado sauce from Cielito Lindo on Olvera Street"۔ Los Angeles Times۔ اخذ شدہ بتاریخ July 10, 2017
- ↑ "Weekend Recipe: Bean and Beef Taquitos with Avocado Sauce"۔ KCET۔ September 23, 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ July 10, 2017
- ↑ B. Agin، S. Jegtvig (2009)۔ Superfoods For Dummies۔ For Dummies۔ John Wiley & Sons۔ صفحہ: 270۔ ISBN 978-0-470-44539-6۔ اخذ شدہ بتاریخ July 10, 2017