بدن کی سوراخ کاری
بدن کی سوراخ کاری، جسم کی سوراخ کاری، چھیدنا یا چھید کرنا (انگریزی: Body piercing) ایک طرح سے جسامت میں تبدیلی ہے، جس کے لیے جسم کے کسی حصے میں سوراخ کیا جاتا ہے یا کبھی کوئی حصے کو کاٹا جاتا ہے۔ عام طور سے یہ کام عورتوں کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ وہ زیورات پہن سکیں۔ ان میں سب سے زیادہ یہ کام کان یا ناک میں سوراخ کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ خواتین کان کی بالیاں اور ناک میں نتھ پہںتی ہیں۔ بھارت میں دنیا کے کئی ممالک کی طرح ناک اور کان کی سوراخ کاری زیادہ تر عورتوں کے لیے کی جاتی ہے، تاہم کچھ بھارت کے مرد اور اسی طرح کچھ دیگر ممالک کے مرد بھی کان اور ناک میں سوراخ کرواتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا میں جدید فیشن کی وجہ سے لوگ اور بھی اعضا کی سوراخ کاری کرواتے ہیں، جیسے کہ مرد اور عورتیں پستانوں کی سوراخ کاری کرواتے ہیں اور نامختون مرد اپنے ذَکَر کے حشفے کی سوراخ کرواتے ہیں اور وہاں ایک طرح بالی لگاتے ہیں اور عورتیں بھی اپنے عضو تناسل میں اسی طرح کی تبدیلیاں لاتی ہیں۔
بدن کی سوراخ کاری کی شہرت جدید دنیا میں عالمی ہو چکی ہے۔ تاہم اس کی تاریخ 5000 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ قدیم زمانے میں عجیب و غریب سوراخ کاری، جیسے کہ زبان اور ہونٹ کی سوراخ کاری کے بھی ثبوت ملتے ہیں۔