تحریضیت
Appearance
تحریضیت یا امالیت (انگریزی: inductance) (برق) امالہ؛ امالیت؛ کسی برقی دور یا دو ہمسایہ ادوار کی خاصیت جس سے ان میں سے ایک میں، کسی ایک دور میں رو کی تبدیلی سے برقی حرکی قوت پیدا ہوتی ہے۔[1]
برقیات اور برقناطیسیت میں امالیت برقی موصل، جیسا کہ کوائل، کے اس رجحان کی وضاحت کرتا ہے جس میں وہ برقی رو میں تبدیلی کی مُخالفت کرتا ہے۔ جب کسی موصل میں برقی رو کا بہاؤ ہوتا ہے تو اس کے گرد ایک مقناطیسی میدان پیدا ہوتا ہے۔ برقی رو میں تبدیلی مقناطیسی میدان میں تبدیلی پیدا کرتی ہے۔ فیراڈے کے قانونِ امالہ کے مطابق کسی بھی برقی دور میں مجموعی مقناطیسی میدان (مقناطیسی سیلان) میں تبدیلی اس برقی دور کے اردگرد برقی قوتِ مُتَحَرْکہ (وولٹیج) پیدا کرتا ہے۔ اس مظہر کو برقناطیسی امالہ (electromagnetic induction) کہتے ہیں۔