مندرجات کا رخ کریں

جرمیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جرمیات (انگریزی: Criminology) انفرادی اور سماجی سطحوں پر مجرمانہ برتاؤ کی فطرت، وسعت، اس کے نظم، وجوہ، نگرانی، عواقب اور روک تھام کا سائنسی مطالعہ ہے۔ جرمیات ہمہ مطالعاتی شعبہ تعلیم ہے جس میں برتاؤ اور سماجی علوم دونوں کا مطالعہ خصوصًا عمرانیات، نفسیات، فلسفے، حیاتیات، قانون اور کئی اور شعبوں کے علمی مباحث کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔

بھارتی پولیس اہل کار تربیت اور جرمیات

[ترمیم]

سدھیر جین، معروف سینیئر صحافی، انڈین ایکسپریس گروپ اور جن ستا کے سابق چیف سب ایڈیٹر کے مطابق:

حالانکہ پولیس کے تربیتی اداروں میں ماہر علم جرمیات کی تقرری کا قانون پچھلی صدی کی آٹھویں دہائی میں ہی بن گیا تھا۔ لیکن پولیس سائنس کے غیر ملکی علم سائنس کو پڑھ کر نکلنے والے ان ماہر علم جرمیات کو ہندوستانی پولیس کے لئے بہت کام کا سمجھا نہیں گیا۔ چاہے قندھار طیارہ اغوا کا معاملہ ہو یا آروشی قتل کا معاملہ، ہر بار پولیس اپنے روایتی طرز عمل سے ہی کام چلاتی رہی اور آخر تک اپنی فضیحت کرواتی رہی۔[1]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]