"حیدر علییف" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.6.4) (روبالہ جمع: rw:Heydar Aliyev
م روبالہ ترمیم: tr:Heyder Eliyev
سطر 52: سطر 52:
[[fi:Heydər Əliyev]]
[[fi:Heydər Əliyev]]
[[sv:Gejdar Alijev]]
[[sv:Gejdar Alijev]]
[[tr:Haydar Aliyev]]
[[tr:Heyder Eliyev]]
[[uk:Алієв Гейдар]]
[[uk:Алієв Гейдар]]
[[zh:盖达尔·阿利耶夫]]
[[zh:盖达尔·阿利耶夫]]

نسخہ بمطابق 02:21، 16 جنوری 2011ء

پیدائش:1923ء

وفات:2003ء

فائل:Bababb.JPG
حیدر علیوف

وسط ایشیا کی ریاست آذربائیجان کے سابق صدر۔ سابق جنرل حیدر علیوف ’بابا‘ کے نام سے جانے تھے۔ وہ تین دہائیوں تک آذربائیجان کی قیادت کرتے رہے ۔ انہوں نے 1969 میں سوویت آذربائیجان میں کمیونسٹ پارٹی کے فرسٹ سیکریٹری کی حیثیت سے اپنا پہلا عہدہ سنبھالا۔

1982 میں وہ ماسکو کی سویت پولِتبورو میں پہلے مسلمان تھے۔ لیکن انہیں 1987 میں میخائیل گورباچوف کے پیرسٹرائیکا کی تحریک میں پولِتبورو سے باہر نکال دیا گیا۔

وہ 1993 میںباکو میں فاتحانہ طور پر سیاست میں واپس آئے، ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور خانہ جنگی رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ہمسایہ ملک آرمینیا کے ساتھ نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر ہونے والی جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیئے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے دس سال تک ملک کا انتظام سنبھالا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔ انہوں نے دو مرتبہ صدارتی انتخاب جیتا جنہیں غیر ملکی مبصرین نے کبھی شفاف قرار نہیں دیا۔

ایک مرتبہ وہ سرِ عام میں لڑکھڑا کر گر گئے اور بعد میں امریکہ میں ہسپتال میں داخلے کرا دیے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اکتوبر میں یہ اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے الہام علیوف کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں جسے انہوں نے پہلے ہی وزیرِ اعظم نامزد کیا ہوا تھا۔

اگرچہ عام طور پر وہ مقبول رہنما تھے لیکن ان پر نکتہ چینی بھی کی جاتی ہے کہ وہ لمبے عرصے تک اقتدار پر قابض رہے جس سے ملک میں جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملا ۔گردے کی تکلیف کی وجہ سے امریکہ کے ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔