"ڈاکٹر خالد ندیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
حذف کے لیے نامزد کر دیا گیا؛ ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف/ڈاکٹر خالد ندیم کو ملاحظہ فرمائیں۔ (پلک)
نبح کا نتیجہ عدم اتفاق (نبح بند)
سطر 1: سطر 1:
<!-- گفتگو مکمل ہونے سے قبل اس سانچہ کو نہ ہٹائیں۔ -->
<!-- گفتگو مکمل ہونے سے قبل اس سانچہ کو نہ ہٹائیں۔ -->
{{مضمون برائے حذف/مورخہ|page=ڈاکٹر خالد ندیم|timestamp=20200531081307|year=2020|month=مئی|day=31|substed=yes|help=off}}
<!-- فقط برائے منتظمین: {{نبح بند|صفحہ=ڈاکٹر خالد ندیم|تاریخ=31 مئی 2020|نتیجہ=رکھا جائے}} -->
<!-- فقط برائے منتظمین: {{نبح بند|صفحہ=ڈاکٹر خالد ندیم|تاریخ=31 مئی 2020|نتیجہ=رکھا جائے}} -->
<!-- اس کے بعد درج متن میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ -->
<!-- اس کے بعد درج متن میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ -->

نسخہ بمطابق 09:48، 30 جون 2020ء

خالد ندیم 9؍ فروری 1963ء کو شیخوپورہ (پنجاب پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ایم سی ہائی اسکول وارث روڈ شیخوپورہ، گورنمنٹ کالج آف کامرس شیخوپورہ، گورنمنٹ کالج شیخوپورہ اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے میٹرک سے پی ایچ ڈی (ڈاکٹر اختر حسین راے پوری، حیات و خدمات) تک تعلیم حاصل کی۔ ان کے پسندیدہ اساتذہ میں محمد انور خاں شیروانی، محمد رمضان داؤد، عزیز احمد، پروفیسر شوکت علی، پروفیسر ارشاد غالب، ڈاکٹر محمد معروف، پروفیسر عبدالجبار شاکر اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی شامل ہیں۔ 1986ء سے پنجاب کے گورنمنٹ کالجز آف کامرس میں تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد 2008ء سے سرگودھا یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں آج کل شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں کے چیرمین ہیں۔

تحقیق، تنقید، ترجمہ، تدوین اور شاعری ان کی دلچسپی کے میدان ہیں۔ تحقیق حوالے سے میر سے فیض تک (لاہور، دہلی)، اختر حسین راے پوری، حیات و خدمات (لاہور)، جہانِ تلمیحات (لاہور)، شبلی شکنی کی روایت (لاہور)، عہدِ حاضر کا فکری بحران اور اقبال (لاہور) اور اردو میں ارمغانِ علمی کی روایت (کراچی)؛ ترجمے میں ایسے ہوتے ہیں وہ نامے (لاہور)، حضورؐ بحیثیت سپہ سالار (لاہور، دہلی)، اردو ترجمہ مکاتیبِ شبلی (اعظم گڑھ) اور جمال میاں ()؛ مرتبہ آپ بیتیوں میں شبلی کی آپ بیتی (لاہور، اعظم گڑھ، دہلی)، آپ بیتی علامہ اقبال (لاہور، کلکتہ، دہلی) اور آپ بیتی مرزا غالب (لاہور)؛ ترتیبِ مکاتیب میں مکاتیبِ ابنِ فرید (لاہور)، رقعاتِ مشفق خواجہ (لاہور) اور ّاقبالیاتی مکاتیب (راولپنڈی) اور ترتیب میں انتخابِ ولی دکنی (لاہور)، جھوٹا سب سنسار (لاہور)، شگفتہ افسانے (لاہور)، ارمغانِ رفیع الدین ہاشمی (راولپنڈی) اور نگارشاتِ شمیم (کراچی) شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ان کے مقالات و مضامین پاک و ہند کے مؤقر رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔