روم کی سٹی کونسل
کیپٹولاین اسمبلی Capitoline Assembly Assemblea Capitolina | |
---|---|
تاریخ | |
قیام | 29 November 1870 |
قیادت | |
صدر | سویتلانا چیلی۔، ڈیموکریٹک پارٹی (اطالیہ) از 4 نومبر 2021 |
ساخت | |
نشستیں | 48 |
سیاسی گروہ | روم کے میئر (29)
Opposition (19)
|
انتخابات | |
پچھلے انتخابات | 3-4 October 2021 |
اگلے انتخابات | 2026 |
مقام ملاقات | |
کیپٹولاین پہاڑی | |
ویب سائٹ | |
www |
روم کی سٹی کونسل یا کیپٹولاین اسمبلی (انگریزی: City Council of Rome or Capitoline Assembly) (اطالوی: Assemblea Capitolina)،
روم، اطالیہ کا اعلی درجے کا قانون ساز ادارہ ہے۔
یہ روم کے براہ راست منتخب میئر اور ایک منتخب 48 رکنی اسمبلی پر مشتمل ہوتا ہے۔
یہ ایک قانون ساز ادارے کی نمائندگی کرتا ہے جو میئر کی پالیسی کے رہنما اصولوں کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے اور عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اپنی وابستگی کو نافذ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]31 مارچ 1966ء کو، انتظامی مقاصد اور غیر مرکوزیت کو بڑھانے کے لیے، روم کے کمونے کے علاقے کو 12 انتظامی علاقوں میں تقسیم کیا گیا، جسے چیرکوکریسیونی (circoscrizioni اردو متبادل: حلقہ) کہا جاتا ہے۔11 فروری 1972ء کو ان علاقوں کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی گئی۔
6 مارچ 1992ء کو ریفرنڈم کے بعد جس نے روم سے اس وقت کے سرکومیشن کی علیحدگی اور فیومیچینو کے نئے آزاد کمونے کی پیدائش کی توثیق کی، روم کے انتظامی علاقوں کی تعداد کم ہو کر 19 ہو گئی۔
19 جنوری 2001ء کو جن حلقوں کا نام چیرکوکریسیونی رکھا گیا تھا بدل کر مونیچیپی (municipi) واحد: مونیچیپیو (Municipio) (اردو متبادل: بلدیہ) رکھ دیا گئا اور ہر مونیچیپی (میونسپلٹی) کے سربراہ کے لیے صدر کا براہ راست انتخاب کیا گیا تھا۔ [1]
11 مارچ 2013ء کو روم سٹی کونسل نے کچھ مونیچیپی (بلدیات) کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا، ان کی تعداد کو کم کر کے 15 کر دیا اور انھیں ایک نیا نمبر دیا۔ [2]
مونیچیپی
[ترمیم]مونیچیپیو | آبادی 31 دسمبر 2015 |
رقبہ کلومیٹر2 |
کثافت فی کلومیٹر2 |
نقشہ |
---|---|---|---|---|
مونیچیپیو 1 – تاریخی مرکز | 186,802 | 19.91 | 9,382 | |
مونیچیپیو 2 – پاریولی/نومینتانو | 167,736 | 19.60 | 8,567 | |
مونیچیپیو 3 – مونتے ساکرو | 204,514 | 97.82 | 2,091 | |
مونیچیپیو 4 – تیبورتینا | 177,084 | 49.15 | 3,603 | |
مونیچیپیو 5 – پرینیستینو/چینتوچیلو | 246,471 | 27.00 | 9,137 | |
مونیچیپیو 6 – روما دیلے توری | 256,261 | 113.40 | 2,261 | |
مونیچیپیو 7 – آپیو-لاطینو/توسکالانو/چینے چیتا | 307,607 | 46.80 | 6,580 | |
مونیچیپیو 8 – آپیا آنتیکا | 131,082 | 47.29 | 2,772 | |
مونیچیپیو 9 – ای یو آر | 180,511 | 183.17 | 985 | |
مونیچیپیو 10 – اوستیا/آچیلیا | 230,544 | 150.64 | 1,530 | |
مونیچیپیو 11 – آروالیا/ہورتوئنسے | 154,871 | 70.90 | 2,185 | |
مونیچیپیو 12 – مونتے ویردے | 140,996 | 73.12 | 1,928 | |
مونیچیپیو 13 – اوریلیا | 133,813 | 68.70 | 1,949 | |
مونیچیپیو 14 – مونتے ماریو | 190,513 | 131.30 | 1,451 | |
مونیچیپیو 15 – کاسیا/فلامینیا | 158,561 | 186.70 | 849 |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Strutture territoriali" (بزبان الإيطالية)۔ Comune di Roma۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2013
- ↑ "Roma, sì all'accorpamento dei municipi: il Consiglio li riduce da 19 a 15"۔ Il Messaggero۔ 11 March 2013۔ 16 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2013