رویت ہلال کمیٹی
Appearance
رویت ہلال کمیٹی، ان مجالس کو کہا جاتا ہے جو ہجری تقویم کے مہینوں کے آغاز و اختتام کی تاریخوں کا فیصلہ کرتی ہیں۔ بالخصوص رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی تعیین کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اشتقاق
[ترمیم]رویت ہلال لفظ عربی زبان کے دو الفاظ رویت اور ہلال سے مرکب ہے۔ رویت کے معنی دیکھنا اور ہلال کے معنی آغاز مہینہ کا چاند۔