شین بوتسو-شوگو (جاپانی: 神仏習合) یعنی دیوتاؤں اور بدھ مت کا ملاپ، میجی دور تک جاپان کا واحد منظّم روایتی کَیش اوردھرم تھا۔ 1868ء کے بعد میجی حکومت نے کئی نئے قوانین صادر کی جس سے جاپان میں شنتو اور بدھ مت کو علاحدہ کر دیا گیا۔