مندرجات کا رخ کریں

عالمی یوم مساجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مسجدوں کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر میں 21 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا پس منظر یہ ہے کہ سینتالیس سال قبل 21 اگست کو ایک انتہا پسند صہیونی مائیکل ڈینس روہان نے مسجدالاقصی میں آگ لگادی تھی، آگ زنی کے نتیجے میں مسجد الاقصی کا مشرقی حصہ پوری طرح جل گیا تھا۔ اس واقعے پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہو گیا تھا، یہ واقعہ1967ء میں مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی فوجیوں کے قبضے کے بعد انجام پایا۔بیت المقدس پر قبضہ کرنے کے فورا بعد سے ہی صہیونی حکومت نے اس شہر میں سبھی اسلامی اور مقدس مقامات کو نابود اور مسمار کرنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا۔ مسجد الاقصی میں آگ زنی کے واقعے کے بعد ہی مسلمان ملکوں کی بین الاقوامی تنظیم اوآئی سی نے اکیس اگست کے دن کو مسجدوں کا عالمی دن قرار دے دیا ہے۔ اس عالمی دن کی مناسبت سے پوری دنیا میں مسجدوں کی اہمیت اور مسجد الاقصی کی فضیلت پر تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔