مندرجات کا رخ کریں

عمررسیدگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آدمی کی بڑھتی بیماری

عمررسیدگی (انگریزی: Ageing) ایک طریقہ کار ہے جس میں کوئی بھی اپنی عمر میں اضافہ شدہ سال یا ایام محسوس کرتا ہے۔ اس اصطلاح کا بطور خاص اطلاق انسانوں پر ہوتا ہے، تاہم اس میں جانور، جراثیم، پیڑ پودھے وغیرہ بھی شامل ہیں۔

انسان کی زندگی کے دورانیے میں کچھ منٹوں سے آغاز کر کے انسانی زندگی کبھی کبھی تو سو سال سے بھی آگے جاتی ہے۔ موٹے طور پر انسانی زندگی میں بچپن، جواں سالی، ادھیڑ عمر اور پیرانہ سالی کے مرحلوں سے گزرتی ہے۔ بچپن میں ایک بچہ ماں کے دودھ یا بوتل کے دودھ کے دور سے آگے نکل رینگنے، چلنے، بات کرنے، کھانا کھانے، دوڑنے اور دیگر جسمانی اندام میں انسانی حرکات دھیر دھیرے انجام پاتی ہیں۔ وہی انسان جواں سالی میں ایک جانب تعلیم، فکر معاش اور امور خانہ داری سے جوجتا ہے۔ ادھیڑ عمر میں انسان استحکام چاہتا ہے۔ جب کہ پیرانہ سالی میں انسان کے ہوش و حواس اور جسمانی کار کردگی میں نمایاں فرق واقع ہوتا ہے۔ اسی لیے کئی معمرین کام اور ملازمت سے سبک دوش ہوتے ہیں یا اپنے اصل کام کو کم تر سطح پر انجام دیتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]