مندرجات کا رخ کریں

فل ایمری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فل ایمری
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیبائیں ہاتھ کے بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 362)1 نومبر 1994  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ایک روزہ (کیپ 120)30 اکتوبر 1994  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1987/88–1998/99نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ 1 1
رنز بنائے 8 11
بیٹنگ اوسط
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 8* 11*
کیچ/سٹمپ 5/1 3/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 12 دسمبر 2005

فلپ ایلن ایمری (پیدائش:25 جون 1964ءسینٹ آئیوس، نیو ساؤتھ ویلز) آسٹریلین اور نیو ساؤتھ ویلز کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ ایک وکٹ کیپر اور قیمتی بائیں ہاتھ کے بلے باز تھے[1]

ابتدائی دور

[ترمیم]

ایمری کی تعلیم نیونگٹن کالج پریپریٹری اسکول، لِنڈ فیلڈ میں1969–72ء کے درمیان اور شور اسکول، نارتھ سڈنی میں 1973–1982ء کے درمیان انجام پائی۔ وہ کرکٹ اور رگبی ٹیموں کے کپتان تھے اور اس کے بعد دونوں کھیلوں میں جی پی ایس ٹیموں کی نمائندگی کرتے تھے۔ وہ اپنے ابتدائی اسکول کے سالوں میں ایک بہت اچھا تیراک اور غوطہ خور بھی تھا۔

کرکٹ سے وابستگی

[ترمیم]

فل ایمری نے سڈنی گریڈ کرکٹ کی سطح پر گورڈن کی نمائندگی کی۔ اس کے بعد اس نے 1987-88ء کے سیزن کے دوران پچھلے وکٹ کیپر گریگ ڈائر کی جگہ نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا۔ ایمری نے 1993-94ء کے سیزن کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کو اپنا 42 واں شیفیلڈ شیلڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں مدد کی جبکہ باقاعدہ کپتان مارک ٹیلر آسٹریلیا کی نمائندگی میں غیر حاضر تھے۔ اس نے ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کھیلا، دونوں میںاس نے پاکستان میں ایان ہیلی کی جگہ لی جو انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔ اس سے ایمری آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شین وارن 1992–2007ء اور گلین میک گرا 1993–2007ء کو اپنے طویل ٹیسٹ کیرئیر کے دوران وکٹ کیپنگ کرنے والے صرف تیسرے وکٹ کیپر (ایئن ہیلی اور ایڈم گلکرسٹ کے ساتھ) بنے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]