مندرجات کا رخ کریں

قصباتس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصباتس
تخصصطب رئوی&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

قصباتس ایک ایسی بیماری ہے جو پھیپڑوں کی ہوائی نالیوں میں نمودار ہوکر ان میں سوزش پیدا کرتی ہے اور ان نالیوں کو چونکہ قصبہ (bronchus) کہا جاتا ہے لہذا اسی سے اس بیماری کا نام قصباتس اختیار کیا جاتا ہے جس میں س کا اضافہ سوزش کے سین کو ظاہر کرتا ہے یعنی قصبات کی سوزش۔ انگریزی میں اس کو bronchitis (برونکائٹس یا برونکائی ٹس) کہا جاتا ہے جس میں bronchus کی جمع bronchi کے ساتھ اردو نام کی طرح ہی سوزش یعنی inflammation کا لاحقہ itis لگا کر bronchitis پڑھا جاتا ہے۔ اس کو عام طور پر طب کی کتب میں سوزش قصبات یا التہاب قصبات بھی لکھا جاتا ہے لیکن چونکہ یک لفظی انگریزی اصطلاح کی دولفظی متبادل اصطلاح بن جاتی ہے اس لیے انگریزی نام کے اصول پر بنایا گیا نام قصباتس ہی مناسب ہے اور اس س کے لاحقے سے طب میں جگہ جگہ دیگر امراض کے ناموں کی آسان اور علمی طور پر مستند اردو بنانے میں بھی مدد ملے گی۔