مندرجات کا رخ کریں

قصر الحمیدیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمیدیہ محل
قصر الحميدية
قصر الحمیدیہ عثمانی دور میں، 1888ء
متبادل نامالحمیدیہ بلڈنگ
عمومی معلومات
حیثیتمسمار شدہ
معماری طرزنوکلاسک
عثمانی
مقاماجیاد، مکہ، سعودی عرب
نام پرسلطان عبد الحمید ثانی
تکمیل1885ء
کے لیے مشہورسعودی مملکت کے قیام کا اعلان

قصر الحمیدیہ، مکہ کے ایک ضلع اجیاد میں واقع عثمانی دور کی دو منزلہ سرکاری عمارت تھی۔[1] اس عمارت نے ملک کی جدید تاریخ میں اہم کردار ادا کیا تھا کیوں کہ یہی وہ مقام تھا جہاں سے شاہزادہ فیصل بن عبد العزیز نے شاہ عبد العزیز کی جانب سے سعودی عرب کے باضابطہ قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس کی تعمیر حجاز کے اُس وقت کے عثمانی گورنر عثمان نوری پاشا نے 1885ء میں کروائی تھی۔ اس عمارت کا نام سلطان عبدالحمید ثانی کے نام پر رکھا گیا تھا۔ 1957ء میں شاہ سعود کے دور میں اس ڈھانچے کو مکمل طور پر گرا دیا گیا تھا تا کہ مسجد الحرام کی توسیع کی راہ ہموار کی جا سکے۔

جائزہ

[ترمیم]

یہ عمارت 1885ء میں عثمان نوری پاشا کے حکم پر تعمیر کی گئی تھی جو تب سلطنت عثمانیہ کی جانب سے حجاز کے گورنر تعینات تھے اور اس عمارت کا نام سلطان عبدالحمید ثانی کے نام پر رکھا گیا تھا۔ یہ عمارت مکہ کے اِنتظامی اُمور کے لیے اِنتظامی ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ 1924ء میں سعودیوں نے مکہ فتح کر لیا تو اس عمارت کو کئی نئے سرکاری محکموں جیسے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی، وزارتِ تعلیم اور مجلسِ شوریٰ کے دفتر کے طور پر کام میں لایا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شافعی، حسين عبد العزيز (2005ء)۔ عثمانی دور کے دوران مکہ میں الرباط: ایک تاریخی اور ثقافتی مطالعہ، 923-1334 ہجری/1517ء-1915ء، عباس صالح طاشكندی (بزبان عربی)۔ مؤسسة الفرقان للتراث الاسلامي،