لاطینی موسیقی میں خواتین
لاطینی موسیقی میں خواتین کا کردار نمایاں ہے اور ان کی اہم شراکتیں اس کی مظہر ہیں۔ ایک ایسی صنف جو اطالوی سیاح کرسٹوفر کولمبس کی لاطینی امریکا میں 1492 میں آمد اور امریکا میں ہسپانوی نوآبادیات سے پہلے دور سے چلتی آ رہی ہے۔ ابتدائی موسیقار مقامی امریکی تھے ، پورے براعظم کے سینکڑوں نسلی گروہ ، جن کے نغمے "تنازعات ، خوبصورتی ، درد اور زیاں کی عکاسی کرتے جو تمام انسانی تجربات کی نشان دہی کرتی ہے "۔ دیسی برادریوں نے خواتین کے لیے موسیقی کو محفوظ رکھا ، جنہیں مردوں کی طرح پڑھانے ، گانے اور ناچنے کے مساوی مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ ایتھنومیوزکولوجسٹ (ethnomusicologist) نے انکا سلطنت سے سرامک ، جانوروں کی ہڈیوں اور بانسری کی لکڑی کی پیمائش کی ہے جس سے بلند صوتی آہنگ والی عورتوں کی ترجیح کی نشان دہی ہوتی ہے۔ خواتین کو مساوی سماجی حیثیت حاصل تھی ، انھیں 15 ویں صدی کے آخر میں کولمبس آنے تک دیسی برادریوں میں مردوں کی طرح موسیقی کی تربیت اور مواقع ملتے تھے۔ یورپی آباد کاروں نے مردوں اور عورتوں کے مابین مساوات کے خیال کی جگہ براعظم میں آدرش ، پدرشاہی نظریات لائے۔ انھوں نے آبائی موسیقی کو "وحشت" اور یورپی موسیقی کو "تہذیب" سے تشبیہ دی۔ غلام تجارت (جس سے افریقی غلاموں کی آبادی میں اضافہ ہوا) کے نتیجے میں خواتین موسیقاروں میں اکثر کا رنگ گہرا ـ (سانولا یا کالا) ہوتا تھا اور معاصر معاشرے میں موسیقی کو پیشے کے طور پر حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ لاطینی موسیقی افریقی شکل اختیار کرتی گئی۔ یورپی آباد کارروں نے ہم آہنگی اور ہسپانوی ڈیسیما گانا کی شکل متعارف کرائی۔
خصوصیات
[ترمیم]لاطینی امریکی موسیقی میں تنوع ہے؛ اس میں تیس ممالک شامل ہیں جو یورپی ، افریقی اور امریکی انڈین ثقافتوں سے متاثر ہیں [1] ۔ لاطینی موسیقی دو یورپی زبانیں استعمال کرتی ہے: ہسپانوی اور پرتگالی ، اگرچہ جدید دور میں بنیادی طور پر ہسپانوی میں گایا یا ریکارڈ کیا جاتا ہے اور کسی حد تک فرانسیسی اور اطالوی زبان میں بھی۔ [1] اگرچہ متنوع، لاطینی موسیقی عام طور پر ہسپانوی ڈیسیما گیت شکل، افریقی لے اور پکار-جواب اور یورپی ہم آہنگی پر مشتمل ہوتی ہے۔ [2]
پرتگالی موسیقی
[ترمیم]ڈینیئلا مرکری برازیل کی سب سے مشہور خواتین گلوکاروں میں سے ایک ہے [3] ۔ 1950 کی دہائی کے دوران ، برازیل میں کچھ خواتین گلوکاروں کو طوائف کہا جاتا تھا اور ان پر "متشدد یا مردانہ ہم جنس پرست کا لیبل لگنے کا خطرہ لاحق ہمہ وقت لاحق رہتا تھا [4] ۔ مصنفین اولیور مارشل ، دل وین جینکنز اور ڈیوڈ کلیری کے مطابق ، ملک میں "بہترین خواتین گلوکارہ تیار کرنے کی ایک مضبوط روایت ہے"[5] ۔ اس فہرست میں ایلس ریجینا ، گیل کوسٹا ، مریسا مونٹے ، سلویا ٹوریس، بیلو ویلوسو اور فرننڈو پورٹو برازیل موسیقی میں خواتین کی مثالوں کے طور پر موجود ہیں [5]۔
مزید دیکھو
[ترمیم]- موسیقی میں خواتین کی فہرست
- کلاسیکی موسیقی میں خواتین
- پنک راک موسیقی میں خواتین
- آرٹ میں خواتین
- رقص میں خواتین
- فلموں میں خواتین