لیوبا
Appearance
لیوبا (Люба) ایک نابالغ مادہ بالدار جسام ہے جو چالیس ہزار سال قبل چھ ماہ کی عمر میں مر گئی تھی۔ اس کو مئی 2007ء میں ہرنوں کے شکاری یوری خدی نے روس کے برفانی علاقوں میں دریافت کیا تھا۔ اس کو لیوبا کا نام دیا گیا جو یوری خدی کی بیوی کا نام تھا۔ اس کا وزن پچاس کلو، قامت پچیاسی سینٹی میٹر، کل پیمائش سونڈ سے دُم تک ایک سو تیس سینٹی میٹرز تک تھا، یعنی یہ ایک بڑے جسامت کے کُتے کے برابرتھی۔[1][2] اس کے مطالعے پر پتہ چلا کہ لاش نہایت اچھی محفوظ حالت میں تھی، اس کی آنکھیں اور سونڈ بالکل محفوظ تھے اور کھال بھی کچھ جگہوں پر جسم پر موجود ہے۔ اس کے مزید مطالعے اور تحقیق کے لیے اس کو جامعہ جیکی، جاپان منتقل کر دیا جائیگا، جہاں اس کی شمارندی طبقہ نگاری (tomography) بھی کی جائے گی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ رنکن، پال (10 جولائی 2007)۔ "جسام کے بچے کی دریافت"۔ news.bbc.co.uk۔ بی بی سی۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-07-13
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|coauthors=
(معاونت) - ↑ سولویوف، ڈمٹری۔ "جسام کے بچے کی دریافت-تحقیق کی دنیا میں نئے عہد کا آغاز"۔ reuters.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|coauthors=
(معاونت)