مندرجات کا رخ کریں

مؤنث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مونث کی نمائندگی کرنے والا نشان، جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ رومن دیوی وینس کا دستی آئینہ اور کنگھی تھی

مُؤنّث، عربی زبان کا لفظ ہے جو مادہ جنس (نَر کی ضد) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر وہ چیز جو مادہ جنس کی حامل ہو مؤنث کہلاتی ہے۔

قواعد میں میں مُؤنّث اُس لفظ (فاعل، مفعول یا فعل) کو کہا جاتا ہے جس کا استعمال بصورتِ تانیث ہو یا جس میں تانیث یا مادہ جنس کا صیغہ استعمال ہو۔ مثلاً لفظ ‘‘محنت’’.

مونث کی اقسام

[ترمیم]

قواعد میر کی رو سے مؤنث اسما کی دو قسمیں ہیں:

  1. مونث حقیقی
  2. مونث غیر حقیقی

مونث حقیقی

[ترمیم]

ذی روح اسمائے حقیقی ہیں، ان میں نر مذکر اور مادہ مؤنث ہے۔ اسمائے ذی روح ناطق میں نر مذکر اور مادہ مؤنث ہے لیکن ذی روح غیر ناطق میں کبھی مذکر مؤنث میں فرق نہیں ہوتا جیسے لال نر و مادہ دونوں کو مذکر بولتے ہیں، چیل نر و مادہ دونوں کو مؤنث بولتے ہیں۔ [1]

مونث غیر حقیقی

[ترمیم]

مونث غیر حقیقی وہ اسما ہیں جو ذی روح نہیں اور انھیں اہل زبان نے مؤنث مان لیا ہو۔

غیر حقیقی مونث اسما کی مزید دو اقسام قسمیں ہیں:

  • مونث قیاسی / علامتی [2]
  • مونث سماعی

مزید بڑھئیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. قواعد میر، خواجہ عبد الرؤف عشرت لکھنوی
  2. لسان القرآن اردو، عامر سہیل، ص 21